Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |
Waylun Lilmuţaffifīna
| 083-001 تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے
|
وَيْل ٌ لِلْمُطَفِّفِينَ |
Al-Ladhīna 'Idhā Aktālū `Alá An-Nāsi Yastawfūna
| 083-002 جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں
|
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ |
Wa 'Idhā Kālūhum 'Aw Wazanūhum Yukhsirūna
| 083-003 اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں
|
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ |
'Alā Yažunnu 'Ūla'ika 'Annahum Mab`ūthūna
| 083-004 کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،
|
أَلاَ يَظُنُّ أُولَئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ |
Liyawmin `Ažīmin
| 083-005 یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟
|
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ |
Yawma Yaqūmu An-Nāsu Lirabbi Al-`Ālamīna
| 083-006 اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
|
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ |
Kallā 'Inna Kitāba Al-Fujjāri Lafī Sijjīnin
| 083-007 ہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہے
|
كَلاَّ إِنَّ كِتَابَ الفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ |
Wa Mā 'Adrāka Mā Sijjīnun
| 083-008 اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟
|
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ |
Kitābun Marqūmun
| 083-009 ایک کتاب ہے لکھی ہوئی
|
كِتَابٌ مَرْقُومٌ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 083-010 تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
Al-Ladhīna Yukadhdhibūna Biyawmi Ad-Dīni
| 083-011 جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں
|
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ |
Wa Mā Yukadhdhibu Bihi~ 'Illā Kullu Mu`tadin 'Athīmin
| 083-012 اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے
|
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ~ِ إلاَّ كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ |
'Idhā Tutlá `Alayhi 'Āyātunā Qāla 'Asāţīru Al-'Awwalīna
| 083-013 اُسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں
|
إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الأَوَّلِينَ |
Kallā ۖ Bal ۜ Rāna `Alá Qulūbihim Mā Kānū Yaksibūna
| 083-014 ہرگز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے برے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے
|
كَلاَّ ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ |
Kallā 'Innahum `An Rabbihim Yawma'idhin Lamaĥjūbūna
| 083-015 ہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گے
|
كَلاَّ إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ |
Thumma 'Innahum Laşālū Al-Jaĥīmi
| 083-016 پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے
|
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِيمِ |
Thumma Yuqālu Hādhā Al-Ladhī Kuntum Bihi Tukadhdhibūna
| 083-017 پھر اِن سے کہاجائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
|
ثُمَّ يُقَالُ هَذَا الَّذِي كُنتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ |
Kallā 'Inna Kitāba Al-'Abrāri Lafī `Illīyīna
| 083-018 ہرگز نہیں، بے شک نیک آدمیوں کا نامہ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہے
|
كَلاَّ إِنَّ كِتَابَ الأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ |
Wa Mā 'Adrāka Mā `Illīyūna
| 083-019 اور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟
|
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ |
Kitābun Marqūmun
| 083-020 ایک لکھی ہوئی کتاب ہے
|
كِتَابٌ مَرْقُومٌ |
Yash/haduhu Al-Muqarrabūna
| 083-021 جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں
|
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ |
'Inna Al-'Abrāra Lafī Na`īmin
| 083-022 بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے
|
إِنَّ الأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ |
`Alá Al-'Arā'iki Yanžurūna
| 083-023 اونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے
|
عَلَى الأَرَائِكِ يَنظُرُونَ |
Ta`rifu Fī Wujūhihim Nađrata An-Na`īmi
| 083-024 ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے
|
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ |
Yusqawna Min Raĥīqin Makhtūmin
| 083-025 ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مشک کی مہر لگی ہوگی
|
يُسْقَوْنَ مِنْ رَحِيقٍ مَخْتُومٍ |
Khitāmuhu Miskun ۚ Wa Fī Dhālika Falyatanāfasi Al-Mutanāfisūna
| 083-026 جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں
|
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ |
Wa Mizājuhu Min Tasnīmin
| 083-027 اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی
|
وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ |
`Aynāan Yashrabu Bihā Al-Muqarrabūna
| 083-028 یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے
|
عَيْنا ً يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ |
'Inna Al-Ladhīna 'Ajramū Kānū Mina Al-Ladhīna 'Āmanū Yađĥakūna
| 083-029 مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے
|
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ |
Wa 'Idhā Marrū Bihim Yataghāmazūna
| 083-030 جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے
|
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ |
Wa 'Idhā Anqalabū 'Ilá 'Ahlihimu Anqalabū Fakihīna
| 083-031 اپنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے
|
وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ |
Wa 'Idhā Ra'awhum Qālū 'Inna Hā'uulā' Lađāllūna
| 083-032 اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں
|
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَاؤُلاَء لَضَالُّونَ |
Wa Mā 'Ursilū `Alayhim Ĥāfižīna
| 083-033 حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
|
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ |
Fālyawma Al-Ladhīna 'Āmanū Mina Al-Kuffāri Yađĥakūna
| 083-034 آج ایمانلانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں
|
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ |
`Alá Al-'Arā'iki Yanžurūna
| 083-035 مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں
|
عَلَى الأَرَائِكِ يَنظُرُونَ |
Hal Thūwiba Al-Kuffāru Mā Kānū Yaf`alūna
| 083-036 مل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے
|
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ |
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |