Roman Script    Reciting key words            Previous Sūrah    Quraan Index    Home  

81) Sūrat At-Takwīr

Printed format

81) سُورَة التَّكوِير

Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
'Idhā Ash-Shamsu Kūwirat 081-001 جب سورج لپیٹ دیا جائے گا إِ‌ذَ‌ا‌ ‌ال‍‍شَّمْسُ كُوِّ‌‍رَتْ
Wa 'Idhā An-Nujūmu Ankadarat 081-002 اور جب تارے بکھر جائیں گے وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌ال‍‍نُّ‍‍ج‍‍ُ‍ومُ ‌ان‍‍كَدَ‌‍رَتْ
Wa 'Idhā Al-Jibālu Suyyirat 081-003 اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌الْجِب‍‍َ‍الُ سُيِّ‍رَتْ
Wa 'Idhā Al-`Ishāru `Uţţilat 081-004 اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌الْعِش‍‍َ‍ا‌رُ‌ عُ‍‍طِّ‍‍لَتْ
Wa 'Idhā Al-Wuĥūshu Ĥushirat 081-005 اور جبجنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌الْوُح‍‍ُ‍وشُ حُشِ‍رَتْ
Wa 'Idhā Al-Biĥāru Sujjirat 081-006 اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌الْبِح‍‍َ‍ا‌رُ‌ سُجِّ‍رَتْ
Wa 'Idhā An-Nufūsu Zūwijat 081-007 اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌ال‍‍نُّ‍‍ف‍‍ُ‍وسُ ‌زُ‌وِّجَ‍‍تْ
Wa 'Idhā Al-Maw'ūdatu Su'ilat 081-008 اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌الْمَ‍‍وْ‌ء‍ُ‍‌و‌دَةُ سُئِلَتْ
Bi'ayyi Dhanbin Qutilat 081-009 کہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟ بِأَيِّ ‌ذَ‌نْ‍‍ب‌‍ٍقُ‍‍تِلَتْ
Wa 'Idhā Aş-Şuĥufu Nushirat 081-010 اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌ال‍‍صُّ‍‍حُفُ نُشِ‍رَتْ
Wa 'Idhā As-Samā'u Kushiţat 081-011 اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌ال‍‍سَّم‍‍َ‍ا‌ءُ‌ كُشِ‍‍ط‍‍َ‍‍تْ
Wa 'Idhā Al-Jaĥīmu Su``irat 081-012 اور جب جہنم دہکائی جائے گی وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌الْجَح‍‍ِ‍ي‍‍مُ سُعِّ‍رَتْ
Wa 'Idhā Al-Jannatu 'Uzlifat 081-013 اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی وَ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌الْجَ‍‍نَّ‍‍ةُ ‌أُ‌زْلِفَتْ
`Alimat Nafsun Mā 'Aĥđarat 081-014 اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے عَلِمَتْ نَفْسٌ‌ مَ‍‍ا‌ ‌أَحْ‍‍ضَ‍رَتْ
Falā 'Uqsimu Bil-Khunnasi 081-015 پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں فَلاَ‌ ‌أُ‍قْ‍‍سِمُ بِ‍الْ‍‍خُ‍‍نَّ‍‍سِ
Al-Jawāri Al-Kunnasi 081-016 پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی الْجَو‍َ‍‌ا‌ر‍ِ‍‌ ‌الْكُ‍‍نَّ‍‍سِ
Wa Al-Layli 'Idhā `As`asa 081-017 اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی وَ‌اللَّ‍‍يْ‍‍لِ ‌إِ‌ذَ‌ا‌ عَسْعَسَ
Wa Aş-Şubĥi 'Idhā Tanaffasa 081-018 اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا وَ‌ال‍‍صُّ‍‍بْ‍‍حِ ‌إِ‌ذَ‌ا‌ تَنَفَّسَ
'Innahu Laqawlu Rasūlin Karīmin 081-019 یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے إِنَّ‍‍هُ لَ‍‍قَ‍‍وْلُ ‌‍رَس‍‍ُ‍ول‌‍ٍ‌ كَ‍‍رِيمٍ
Dhī Qūwatin `Inda Dhī Al-`Arshi Makīnin 081-020 جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے ذِي قُ‍‍وَّةٍ عِ‍‌‍نْ‍‍دَ‌ ‌ذِي ‌الْعَرْشِ مَكِينٍ
Muţā`in Thamma 'Amīnin 081-021 وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہے مُ‍طَ‍‍اع‌‍ٍ‌ ثَ‍‍مَّ ‌أَمِينٍ
Wa Mā Şāĥibukum Bimajnūnin 081-022 اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے وَمَا‌ صَ‍‍احِبُكُمْ بِمَ‍‍جْ‍‍نُونٍ
Wa Laqad Ra'āhu Bil-'Ufuqi Al-Mubīni 081-023 اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے وَلَ‍قَ‍‍دْ‌ ‌‍رَ‌آهُ بِ‍الأُفُ‍‍قِ ‌الْمُبِينِ
Wa Mā Huwa `Alá Al-Ghaybi Biđanīnin 081-024 اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہے وَمَا‌ هُوَ‌ عَلَى‌ ‌الْ‍‍غَ‍‍يْ‍‍بِ بِ‍‍ضَ‍‍نِينٍ
Wa Mā Huwa Biqawli Shayţānin Rajīmin 081-025 اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے وَمَا‌ هُوَ‌ بِ‍‍قَ‍‍وْلِ شَيْ‍‍طَ‍‍ان‍ٍ‌ ‌‍رَجِيمٍ
Fa'ayna Tadh/habūna 081-026 پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟ فَأَيْ‍‍نَ تَذْهَبُونَ
'In Huwa 'Illā Dhikrun Lil`ālamīna 081-027 یہ تو سارےجہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے إِ‌نْ هُوَ‌ ‌إِلاَّ‌ ‌ذِكْر‌ٌ‌ لِلْعَالَمِينَ
Liman Shā'a Minkum 'An Yastaqīma 081-028 تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو لِمَ‍‌‍نْ ش‍‍َ‍ا‌ءَ‌ مِ‍‌‍نْ‍‍كُمْ ‌أَ‌نْ يَسْتَ‍‍قِ‍‍يمَ
Wa Mā Tashā'ūna 'Illā 'An Yashā'a Allāhu Rabbu Al-`Ālamīna 081-029 اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے وَمَا‌ تَش‍‍َ‍ا‌ء‍ُ‍‌ونَ ‌إِلاَّ‌ ‌أَ‌نْ يَش‍‍َ‍ا‌ءَ‌ ‌اللَّ‍‍هُ ‌‍رَبُّ ‌الْعَالَمِينَ
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Next Sūrah