Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |
`Abasa Wa Tawallá
| 080-001 ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی
|
عَبَسَ وَتَوَلَّى |
'An Jā'ahu Al-'A`má
| 080-002 اِس بات پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آ گیا
|
أَنْ جَاءَهُ الأَعْمَى |
Wa Mā Yudrīka La`allahu Yazzakká
| 080-003 تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے
|
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّى |
'Aw Yadhdhakkaru Fatanfa`ahu Adh-Dhikrá
| 080-004 یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟
|
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَى |
'Ammā Mani Astaghná
| 080-005 جو شخص بے پروائی برتتا ہے
|
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَى |
Fa'anta Lahu Taşaddá
| 080-006 اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
|
فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّى |
Wa Mā `Alayka 'Allā Yazzakká
| 080-007 حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟
|
وَمَا عَلَيْكَ أَلاَّ يَزَّكَّى |
Wa 'Ammā Man Jā'aka Yas`á
| 080-008 اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے
|
وَأَمَّا مَنْ جَاءَكَ يَسْعَى |
Wa Huwa Yakhshá
| 080-009 اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے
|
وَهُوَ يَخْشَى |
Fa'anta `Anhu Talahhá
| 080-010 اس سے تم بے رخی برتتے ہو
|
فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّى |
Kallā 'Innahā Tadhkiratun
| 080-011 ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے
|
كَلاَّ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ |
Faman Shā'a Dhakarahu
| 080-012 جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے
|
فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ |
Fī Şuĥufin Mukarramatin
| 080-013 یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں
|
فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ |
Marfū`atin Muţahharatin
| 080-014 بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں
|
مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ |
Bi'aydī Safaratin
| 080-015 معزز اور نیک کاتبوں کے
|
بِأَيْدِي سَفَرَةٍ |
Kirāmin Bararatin
| 080-016 ہاتھوں میں رہتے ہیں
|
كِرَام ٍ بَرَرَةٍ |
Qutila Al-'Insānu Mā 'Akfarahu
| 080-017 لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت منکر حق ہے یہ
|
قُتِلَ الإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ |
Min 'Ayyi Shay'in Khalaqahu
| 080-018 کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟
|
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ |
Min Nuţfatin Khalaqahu Faqaddarahu
| 080-019 نطفہ کی ایک بوند سے اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی
|
مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ |
Thumma As-Sabīla Yassarahu
| 080-020 پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی
|
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ |
Thumma 'Amātahu Fa'aqbarahu
| 080-021 پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا
|
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ |
Thumma 'Idhā Shā'a 'Ansharahu
| 080-022 پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اٹھا کھڑاکرے
|
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ |
Kallā Lammā Yaqđi Mā 'Amarahu
| 080-023 ہرگز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا
|
كَلاَّ لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ |
Falyanžuri Al-'Insānu 'Ilá Ţa`āmihi
| 080-024 پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے
|
فَلْيَنْظُرِ الإِنسَانُ إِلَى طَعَامِهِ |
'Annā Şababnā Al-Mā'a Şabbāan
| 080-025 ہم نے خوب پانی لنڈھایا
|
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبّاً |
Thumma Shaqaqnā Al-'Arđa Shaqqāan
| 080-026 پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا
|
ثُمَّ شَقَقْنَا الأَرْضَ شَقّاً |
Fa'anbatnā Fīhā Ĥabbāan
| 080-027 پھر اُس کے اندر اگائے غلے
|
فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبّاً |
Wa `Inabāan Wa Qađbāan
| 080-028 اور انگور اور ترکاریاں
|
وَعِنَبا ً وَقَضْباً |
Wa Zaytūnāan Wa Nakhlāan
| 080-029 اور زیتون اور کھجوریں
|
وَزَيْتُونا ً وَنَخْلاً |
Wa Ĥadā'iqa Ghulbāan
| 080-030 اور گھنے باغ
|
وَحَدَائِقَ غُلْباً |
Wa Fākihatan Wa 'Abbāan
| 080-031 اور طرح طرح کے پھل، اور چارے
|
وَفَاكِهَة ً وَأَبّاً |
Matā`āan Lakum Wa Li'an`āmikum
| 080-032 تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پر
|
مَتَاعا ً لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ |
Fa'idhā Jā'ati Aş-Şākhkhatu
| 080-033 آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی
|
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ |
Yawma Yafirru Al-Mar'u Min 'Akhīhi
| 080-034 اُس روز آدمی اپنے بھائی
|
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ |
Wa 'Ummihi Wa 'Abīhi
| 080-035 اور اپنی ماں اور اپنے باپ
|
وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ |
Wa Şāĥibatihi Wa Banīhi
| 080-036 اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا
|
وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ |
Likulli Amri'in Minhum Yawma'idhin Sha'nun Yughnīhi
| 080-037 ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا
|
لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ |
Wujūhun Yawma'idhin Musfiratun
| 080-038 کچھ چہرے اُس روز دمک رہے ہوں گے
|
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ |
Đāĥikatun Mustabshiratun
| 080-039 ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے
|
ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ |
Wa Wujūhun Yawma'idhin `Alayhā Ghabaratun
| 080-040 اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگی
|
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ |
Tarhaquhā Qataratun
| 080-041 اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی
|
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ |
'Ūlā'ika Humu Al-Kafaratu Al-Fajaratu
| 080-042 یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے
|
أُوْلَائِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ |
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |