Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |
Wa An-Nāzi`āti Gharqāan
| 079-001 قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں
|
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقاً |
Wa An-Nāshiţāti Nashţāan
| 079-002 اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں
|
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطاً |
Wa As-Sābiĥāti Sabĥāan
| 079-003 اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں
|
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحاً |
Fālssābiqāti Sabqāan
| 079-004 پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں
|
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقاً |
Fālmudabbirāti 'Amrāan
| 079-005 پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں
|
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْراً |
Yawma Tarjufu Ar-Rājifatu
| 079-006 جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا
|
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ |
Tatba`uhā Ar-Rādifatu
| 079-007 اور اس کے پیچھے ایک اورجھٹکا پڑے گا
|
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ |
Qulūbun Yawma'idhin Wājifatun
| 079-008 کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے
|
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ |
'Abşāruhā Khāshi`atun
| 079-009 نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی
|
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ |
Yaqūlūna 'A'innā Lamardūdūna Fī Al-Ĥāfirati
| 079-010 یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟
|
يَقُولُونَ أَئِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ |
'A'idhā Kunnā `Ižāmāan Nakhiratan
| 079-011 کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟"
|
أَئِذَا كُنَّا عِظَاما ً نَخِرَةً |
Qālū Tilka 'Idhāan Karratun Khāsiratun
| 079-012 کہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!"
|
قَالُوا تِلْكَ إِذا ً كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ |
Fa'innamā Hiya Zajratun Wāĥidatun
| 079-013 حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی
|
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ |
Fa'idhā Hum Bis-Sāhirati
| 079-014 اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے
|
فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ |
Hal 'Tāka Ĥadīthu Mūsá
| 079-015 کیا تمہیں موسیٰؑ کے قصے کی خبر پہنچی ہے؟
|
هَلْ أتَاكَ حَدِيثُ مُوسَى |
'Idh Nādāhu Rabbuhu Bil-Wādi Al-Muqaddasi Ţuwan
| 079-016 جب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا
|
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوىً |
Adh/hab 'Ilá Fir`awna 'Innahu Ţaghá
| 079-017 کہ "فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے
|
اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى |
Faqul Hal Laka 'Ilá 'An Tazakká
| 079-018 اور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے
|
فَقُلْ هَلْ لَكَ إِلَى أَنْ تَزَكَّى |
Wa 'Ahdiyaka 'Ilá Rabbika Fatakhshá
| 079-019 اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟"
|
وَأَهْدِيَكَ إِلَى رَبِّكَ فَتَخْشَى |
Fa'arāhu Al-'Āyata Al-Kubrá
| 079-020 پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی دکھائی
|
فَأَرَاهُ الآيَةَ الْكُبْرَى |
Fakadhdhaba Wa `Aşá
| 079-021 مگر اُس نے جھٹلا دیا اور نہ مانا
|
فَكَذَّبَ وَعَصَى |
Thumma 'Adbara Yas`á
| 079-022 پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا
|
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَى |
Faĥashara Fanādá
| 079-023 اور لوگوں کو جمع کر کے اس نے پکار کر کہا
|
فَحَشَرَ فَنَادَى |
Faqāla 'Anā Rabbukumu Al-'A`lá
| 079-024 "میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں"
|
فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الأَعْلَى |
Fa'akhadhahu Allāhu Nakāla Al-'Ākhirati Wa Al-'Ūlá
| 079-025 آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
|
فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الآخِرَةِ وَالأُولَى |
'Inna Fī Dhālika La`ibratan Liman Yakhshá
| 079-026 درحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہےہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے
|
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَة ً لِمَنْ يَخْشَى |
'A'antum 'Ashaddu Khalqāan 'Ami As-Samā'u ۚ Banāhā
| 079-027 کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا
|
أَأَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقاً أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا |
Rafa`a Samkahā Fasawwāhā
| 079-028 اُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا
|
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا |
Wa 'Aghţasha Laylahā Wa 'Akhraja Đuĥāhā
| 079-029 اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا
|
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا |
Wa Al-'Arđa Ba`da Dhālika Daĥāhā
| 079-030 اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا
|
وَالأَرْضَ بَعْدَ ذَلِكَ دَحَاهَا |
'Akhraja Minhā Mā'ahā Wa Mar`āhā
| 079-031 اُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا
|
أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا |
Wa Al-Jibāla 'Arsāhā
| 079-032 اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے
|
وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا |
Matā`āan Lakum Wa Li'an`āmikum
| 079-033 سامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے
|
مَتَاعا ً لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ |
Fa'idhā Jā'ati Aţ-Ţāmmatu Al-Kubrá
| 079-034 پھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگا
|
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى |
Yawma Yatadhakkaru Al-'Insānu Mā Sa`á
| 079-035 جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا
|
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الإِنسَانُ مَا سَعَى |
Wa Burrizati Al-Jaĥīmu Liman Yará
| 079-036 اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی
|
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَى |
Fa'ammā Man Ţaghá
| 079-037 تو جس نے سرکشی کی تھی
|
فَأَمَّا مَنْ طَغَى |
Wa 'Āthara Al-Ĥayāata Ad-Dunyā
| 079-038 اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی
|
وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا |
Fa'inna Al-Jaĥīma Hiya Al-Ma'wá
| 079-039 دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی
|
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى |
Wa 'Ammā Man Khāfa Maqāma Rabbihi Wa Nahá An-Nafsa `Ani Al-Hawá
| 079-040 اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا
|
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى |
Fa'inna Al-Jannata Hiya Al-Ma'wá
| 079-041 جنت اس کا ٹھکانا ہوگی
|
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى |
Yas'alūnaka `Ani As-Sā`ati 'Ayyāna Mursāhā
| 079-042 یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟"
|
يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا |
Fīma 'Anta Min Dhikrāhā
| 079-043 تمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ
|
فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا |
'Ilá Rabbika Muntahāhā
| 079-044 اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے
|
إِلَى رَبِّكَ مُنتَهَاهَا |
'Innamā 'Anta Mundhiru Man Yakhshāhā
| 079-045 تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے
|
إِنَّمَا أَنْتَ مُنذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا |
Ka'annahum Yawma Yarawnahā Lam Yalbathū 'Illā `Ashīyatan 'Aw Đuĥāhā
| 079-046 جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیںگے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں
|
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلاَّ عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا |
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |