Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |
Wa Al-Mursalāti `Urfāan
| 077-001 قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں
|
وَالْمُرْسَلاَتِ عُرْفاً |
Fāl`āşifāti `Aşfāan
| 077-002 پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں
|
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفاً |
Wa An-Nāshirāti Nashrāan
| 077-003 اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں
|
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْراً |
Fālfāriqāti Farqāan
| 077-004 پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
|
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقاً |
Fālmulqiyāti Dhikrāan
| 077-005 پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں
|
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْراً |
`Udhrāan 'Aw Nudhrāan
| 077-006 عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر
|
عُذْراً أَوْ نُذْراً |
'Innamā Tū`adūna Lawāqi`un
| 077-007 جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے
|
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ |
Fa'idhā An-Nujūmu Ţumisat
| 077-008 پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے
|
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ |
Wa 'Idhā As-Samā'u Furijat
| 077-009 اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا
|
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ |
Wa 'Idhā Al-Jibālu Nusifat
| 077-010 اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے
|
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ |
Wa 'Idhā Ar-Rusulu 'Uqqitat
| 077-011 اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی)
|
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ |
L'ayyi Yawmin 'Ujjilat
| 077-012 کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟
|
لأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ |
Liyawmi Al-Faşli
| 077-013 فیصلے کے روز کے لیے
|
لِيَوْمِ الْفَصْلِ |
Wa Mā 'Adrāka Mā Yawmu Al-Faşli
| 077-014 اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
|
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-015 تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
'Alam Nuhliki Al-'Awwalīna
| 077-016 کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
|
أَلَمْ نُهْلِكِ الأَوَّلِينَ |
Thumma Nutbi`uhumu Al-'Ākhirīna
| 077-017 پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے
|
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الآخِرِينَ |
Kadhālika Naf`alu Bil-Mujrimīna
| 077-018 مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں
|
كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-019 تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
'Alam Nakhluqkum Min Mā'in Mahīnin
| 077-020 کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا
|
أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ |
Faja`alnāhu Fī Qarārin Makīnin
| 077-021 اور ایک مقررہ مدت تک،
|
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ |
'Ilá Qadarin Ma`lūmin
| 077-022 اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟
|
إِلَى قَدَرٍ مَعْلُومٍ |
Faqadarnā Fani`ma Al-Qādirūna
| 077-023 تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں
|
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-024 تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
'Alam Naj`ali Al-'Arđa Kifātāan
| 077-025 کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا
|
أَلَمْ نَجْعَلِ الأَرْضَ كِفَاتاً |
'Aĥyā'an Wa 'Amwātāan
| 077-026 زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی
|
أَحْيَاء ً وَأَمْوَاتاً |
Wa Ja`alnā Fīhā Rawāsiya Shāmikhātin Wa 'Asqaynākum Mā'an Furātāan
| 077-027 اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟
|
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاء ً فُرَاتاً |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-028 تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
Anţaliqū 'Ilá Mā Kuntum Bihi Tukadhdhibūna
| 077-029 چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
|
انطَلِقُوا إِلَى مَا كُنتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ |
Anţaliqū 'Ilá Žillin Dhī Thalāthi Shu`abin
| 077-030 چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے
|
انطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلاَثِ شُعَبٍ |
Lā Žalīlin Wa Lā Yughnī Mina Allāhabi
| 077-031 نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا
|
لاَ ظَلِيلٍ وَلاَ يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ |
'Innahā Tarmī Bishararin Kālqaşri
| 077-032 وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی
|
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ |
Ka'annahu Jimālatun Şufrun
| 077-033 (جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں
|
كَأَنَّهُ جِمَالَةٌ صُفْرٌ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-034 تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
Hādhā Yawmu Lā Yanţiqūna
| 077-035 یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے
|
هَذَا يَوْمُ لاَ يَنطِقُونَ |
Wa Lā Yu'udhanu Lahum Faya`tadhirūna
| 077-036 اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں
|
وَلاَ يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-037 تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
Hādhā Yawmu Al-Faşli ۖ Jama`nākum Wa Al-'Awwalīna
| 077-038 یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے
|
هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالأَوَّلِينَ |
Fa'in Kāna Lakum Kaydun Fakīdūni
| 077-039 اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو
|
فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-040 تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
'Inna Al-Muttaqīna Fī Žilālin Wa `Uyūnin
| 077-041 متقی لوگ آجسایوں اور چشموں میں ہیں
|
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلاَلٍ وَعُيُونٍ |
Wa Fawākiha Mimmā Yashtahūna
| 077-042 اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)
|
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ |
Kulū Wa Ashrabū Hanī'āan Bimā Kuntum Ta`malūna
| 077-043 کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو
|
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئا ً بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ |
'Innā Kadhālika Najzī Al-Muĥsinīna
| 077-044 ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
|
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-045 تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
Kulū Wa Tamatta`ū Qalīlāan 'Innakum Mujrimūna
| 077-046 کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو
|
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلا ً إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-047 تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
Wa 'Idhā Qīla Lahumu Arka`ū Lā Yarka`ūna
| 077-048 جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے
|
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لاَ يَرْكَعُونَ |
Waylun Yawma'idhin Lilmukadhdhibīna
| 077-049 تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
|
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
Fabi'ayyi Ĥadīthin Ba`dahu Yu'uminūna
| 077-050 اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟
|
فَبِأَيِّ حَدِيث ٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ |
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |