Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |
Lā 'Uqsimu Biyawmi Al-Qiyāmati
| 075-001 نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
|
لاَ أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ |
Wa Lā 'Uqsimu Bin-Nafsi Al-Lawwāmati
| 075-002 اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی
|
وَلاَ أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ |
'Ayaĥsabu Al-'Insānu 'Allan Najma`a `Ižāmahu
| 075-003 کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟
|
أَيَحْسَبُ الإِنسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ |
Balá Qādirīna `Alá 'An Nusawwiya Banānahu
| 075-004 ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں
|
بَلَى قَادِرِينَ عَلَى أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ |
Bal Yurīdu Al-'Insānu Liyafjura 'Amāmahu
| 075-005 مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے
|
بَلْ يُرِيدُ الإِنسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ |
Yas'alu 'Ayyāna Yawmu Al-Qiyāmati
| 075-006 پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟"
|
يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ |
Fa'idhā Bariqa Al-Başaru
| 075-007 پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے
|
فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ |
Wa Khasafa Al-Qamaru
| 075-008 اور چاند بے نور ہو جائیگا
|
وَخَسَفَ الْقَمَرُ |
Wa Jumi`a Ash-Shamsu Wa Al-Qamaru
| 075-009 اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے
|
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ |
Yaqūlu Al-'Insānu Yawma'idhin 'Ayna Al-Mafarru
| 075-010 اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟"
|
يَقُولُ الإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ |
Kallā Lā Wazara
| 075-011 ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی
|
كَلاَّ لاَ وَزَرَ |
'Ilá Rabbika Yawma'idhin Al-Mustaqarru
| 075-012 اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا
|
إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ |
Yunabba'u Al-'Insānu Yawma'idhin Bimā Qaddama Wa 'Akhkhara
| 075-013 اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا
|
يُنَبَّأُ الإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ |
Bali Al-'Insānu `Alá Nafsihi Başīratun
| 075-014 بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے
|
بَلِ الإِنسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ |
Wa Law 'Alqá Ma`ādhīrahu
| 075-015 چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے
|
وَلَوْ أَلْقَى مَعَاذِيرَهُ |
Lā Tuĥarrik Bihi Lisānaka Lita`jala Bihi
| 075-016 اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو
|
لاَ تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ |
'Inna `Alaynā Jam`ahu Wa Qur'ānahu
| 075-017 اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے
|
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ |
Fa'idhā Qara'nāhu Fa Attabi` Qur'ānahu
| 075-018 لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو
|
فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ |
Thumma 'Inna `Alaynā Bayānahu
| 075-019 پھر اس کا مطلب سمجھادینا بھی ہمارے ذمہ ہے
|
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ |
Kallā Bal Tuĥibbūna Al-`Ājilata
| 075-020 ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت رکھتے ہو
|
كَلاَّ بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ |
Wa Tadharūna Al-'Ākhirata
| 075-021 اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو
|
وَتَذَرُونَ الآخِرَةَ |
Wujūhun Yawma'idhin Nāđiratun
| 075-022 اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے
|
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ |
'Ilá Rabbihā Nāžiratun
| 075-023 اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے
|
إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ |
Wa Wujūhun Yawma'idhin Bāsiratun
| 075-024 اور کچھ چہرے اداس ہوں گے
|
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ |
Tažunnu 'An Yuf`ala Bihā Fāqiratun
| 075-025 اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے
|
تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ |
Kallā 'Idhā Balaghati At-Tarāqī
| 075-026 ہرگز نہیں، جب جان حلق تک پہنچ جائے گی
|
كَلاَّ إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِي |
Wa Qīla Man ۜ Rāqin
| 075-027 اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا
|
وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ |
Wa Žanna 'Annahu Al-Firāqu
| 075-028 اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے
|
وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ |
Wa At-Taffati As-Sāqu Bis-Sāqi
| 075-029 اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی
|
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ |
'Ilá Rabbika Yawma'idhin Al-Masāqu
| 075-030 وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا
|
إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ |
Falā Şaddaqa Wa Lā Şallá
| 075-031 مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی
|
فَلاَ صَدَّقَ وَلاَ صَلَّى |
Wa Lakin Kadhdhaba Wa Tawallá
| 075-032 بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا
|
وَلَكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى |
Thumma Dhahaba 'Ilá 'Ahlihi Yatamaţţá
| 075-033 پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا
|
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ يَتَمَطَّى |
'Awlá Laka Fa'awlá
| 075-034 یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے
|
أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى |
Thumma 'Awlá Laka Fa'awlá
| 075-035 ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے
|
ثُمَّ أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى |
'Ayaĥsabu Al-'Insānu 'An Yutraka Sudan
| 075-036 کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟
|
أَيَحْسَبُ الإِنسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدىً |
'Alam Yaku Nuţfatan Min Manīyin Yumná
| 075-037 کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟
|
أَلَمْ يَكُ نُطْفَة ً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَى |
Thumma Kāna `Alaqatan Fakhalaqa Fasawwá
| 075-038 پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسمبنایا اور اس کے اعضا درست کیے
|
ثُمَّ كَانَ عَلَقَة ً فَخَلَقَ فَسَوَّى |
Faja`ala Minhu Az-Zawjayni Adh-Dhakara Wa Al-'Unthá
| 075-039 پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں
|
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالأُنثَى |
'Alaysa Dhālika Biqādirin `Alá 'An Yuĥyiya Al-Mawtá
| 075-040 کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟
|
أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى |
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |