Roman Script    Reciting key words            Previous Sūrah    Quraan Index    Home  

72) Sūrat Al-Jinn

Printed format

72) سُورَة الجِنّ

Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Qul 'Ūĥiya 'Ilayya 'Annahu Astama`a Nafarun Mina Al-Jinni Faqālū 'Innā Sami`nā Qur'ānāan `Ajabāan 072-001 اے نبیؐ، کہو، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا پھر (جا کر اپنی قوم کے لوگوں سے) کہا: "ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے قُ‍‍لْ ‌أ‍ُ‍‌وحِيَ ‌إِلَيَّ ‌أَنَّ‍‍هُ ‌اسْتَمَعَ نَفَر‌ٌ‌ مِنَ ‌الْجِ‍‍نِّ فَ‍‍قَ‍‍الُ‍‍و‌ا‌ ‌إِنَّ‍‍ا‌ سَمِعْنَا‌ قُ‍‍رْ‌آناً‌ عَجَباً
Yahdī 'Ilá Ar-Rushdi Fa'āmannā Bihi ۖ Wa Lan Nushrika Birabbinā 'Aĥadāan 072-002 جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اِس لیے ہم اُس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے" يَهْدِي ‌إِلَى‌ ‌ال‍‍رُّشْدِ‌ فَآمَ‍‍نَّ‍‍ا‌ بِ‍‍هِ ۖ ‌وَلَ‍‌‍نْ نُشْ‍‍رِكَ بِ‍رَبِّنَ‍‍ا‌ ‌أَحَد‌اً
Wa 'Annahu Ta`ālá Jaddu Rabbinā Mā Attakhadha Şāĥibatan Wa Lā Waladāan 072-003 اور یہ کہ "ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے" وَ‌أَنَّ‍‍هُ تَعَالَى‌ جَدُّ‌ ‌‍رَبِّنَا‌ مَا‌ ‌اتَّ‍‍خَ‍‍ذَ‌ صَ‍‍احِبَة ً‌ ‌وَلاَ‌ ‌وَلَد‌اً
Wa 'Annahu Kāna Yaqūlu Safīhunā `Alá Allāhi Shaţaţāan 072-004 اور یہ کہ "ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں" وَ‌أَنَّ‍‍هُ ك‍‍َ‍انَ يَ‍‍قُ‍‍ولُ سَفِيهُنَا‌ عَلَى‌ ‌اللَّ‍‍هِ شَ‍‍طَ‍‍ط‍‍اً
Wa 'Annā Žanannā 'An Lan Taqūla Al-'Insu Wa Al-Jinnu `Alá Allāhi Kadhibāan 072-005 اور یہ کہ "ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے" وَ‌أَنَّ‍‍ا‌ ظَ‍‍نَ‍‍نَّ‍‍ا‌ ‌أَ‌نْ لَ‍‌‍نْ تَ‍‍قُ‍‍ولَ ‌الإِ‌ن‍‍سُ ‌وَ‌الْجِ‍‍نُّ عَلَى‌ ‌اللَّ‍‍هِ كَذِباً
Wa 'Annahu Kāna Rijālun Mina Al-'Insi Ya`ūdhūna Birijālin Mina Al-Jinni Fazādūhum Rahaqāan 072-006 اور یہ کہ"انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، اِس طرح اُنہوں نے جنوں کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا" وَ‌أَنَّ‍‍هُ ك‍‍َ‍انَ ‌رِج‍‍َ‍الٌ‌ مِنَ ‌الإِ‌ن‍‍سِ يَعُو‌ذ‍ُ‍‌ونَ بِ‍‍رِج‍‍َ‍الٍ‌ مِنَ ‌الْجِ‍‍نّ‍ِ فَزَ‌ا‌دُ‌وهُمْ ‌‍رَهَ‍‍ق‍‍اً
Wa 'Annahum Žannū Kamā Žanantum 'An Lan Yab`atha Allāhu 'Aĥadāan 072-007 اور یہ کہ "انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے گا" وَ‌أَنَّ‍‍هُمْ ظَ‍‍نُّ‍‍و‌ا‌ كَمَا‌ ظَ‍‍نَ‍‌‍ن‍‍تُمْ ‌أَ‌نْ لَ‍‌‍نْ يَ‍‍بْ‍‍عَثَ ‌اللَّ‍‍هُ ‌أَحَد‌اً
Wa 'Annā Lamasnā As-Samā'a Fawajadnāhā Muli'at Ĥarasāan Shadīdāan Wa Shuhubāan 072-008 اور یہ کہ "ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ پہرے داروں سے پٹا پڑا ہے اور شہابوں کی بارش ہو رہی ہے" وَ‌أَنَّ‍‍ا‌ لَمَسْنَا‌ ‌ال‍‍سَّم‍‍َ‍ا‌ءَ‌ فَوَجَ‍‍دْنَاهَا‌ مُلِئَتْ حَ‍رَسا‌‌ ً‌ شَدِيد‌ا‌ ً‌ ‌وَشُهُباً
Wa 'Annā Kunnā Naq`udu Minhā Maqā`ida Lilssam`i ۖ Faman Yastami`i Al-'Āna Yajid Lahu Shihābāan Raşadāan 072-009 اور یہ کہ "پہلے ہم سن گن لینے کے لیے آسمان میں بیٹھنے کی جگہ پا لیتے تھے، مگر اب جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرتا ہے وہ اپنے لیے گھات میں ایک شہاب ثاقب لگا ہوا پاتا ہے" وَ‌أَنَّ‍‍ا‌ كُ‍‍نَّ‍‍ا‌ نَ‍‍قْ‍‍عُدُ‌ مِ‍‌‍نْ‍‍هَا‌ مَ‍‍قَ‍‍اعِدَ‌ لِلسَّمْعِ ۖ فَمَ‍‌‍نْ يَسْتَمِعِ ‌الآنَ يَجِ‍‍دْ‌ لَ‍‍هُ شِهَابا‌ ً‌ ‌‍رَصَ‍‍د‌اً
Wa 'Annā Lā Nadrī 'Asharrun 'Urīda Biman Al-'Arđi 'Am 'Arāda Bihim Rabbuhum Rashadāan 072-010 اور یہ کہ "ہماری سمجھ میں نہ آتا تھا کہ آیا زمین والوں کے ساتھ کوئی برا معاملہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے یا اُن کا رب اُنہیں راہ راست دکھانا چاہتا ہے" وَ‌أَنَّ‍‍ا‌ لاَ‌ نَ‍‍دْ‌رِي ‌أَشَرٌّ‌ ‌أُ‌ر‍ِ‍ي‍‍دَ‌ بِمَ‍‌‍نْ فِي ‌الأَ‌رْ‍ضِ ‌أَمْ ‌أَ‌رَ‍‌ا‌دَ‌ بِهِمْ ‌‍رَبُّهُمْ ‌‍رَشَد‌اً
Wa 'Annā Minnā Aş-Şāliĥūna Wa Minnā Dūna Dhālika ۖ Kunnā Ţarā'iqa Qidadāan 072-011 اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فروتر ہیں، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں" وَ‌أَنَّ‍‍ا‌ مِ‍‍نَّ‍‍ا‌ ‌ال‍‍صَّ‍‍الِح‍‍ُ‍ونَ ‌وَمِ‍‍نَّ‍‍ا‌ ‌د‍ُ‍‌ونَ ‌ذَلِكَ ۖ كُ‍‍نَّ‍‍ا‌ طَ‍‍ر‍َ‍‌ائِ‍‍قَ قِ‍‍دَ‌د‌اً
Wa 'Annā Žanannā 'An Lan Nu`jiza Allāha Fī Al-'Arđi Wa Lan Nu`jizahu Harabāan 072-012 اور یہ کہ "ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کر سکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اُسے ہرا سکتے ہیں" وَ‌أَنَّ‍‍ا‌ ظَ‍‍نَ‍‍نَّ‍‍ا‌ ‌أَ‌نْ لَ‍‌‍نْ نُعجِزَ‌ ‌اللَّ‍‍هَ فِي ‌الأَ‌رْ‍ضِ ‌وَلَ‍‌‍نْ نُعْجِزَهُ هَ‍رَباً
Wa 'Annā Lammā Sami`nā Al-Hudá 'Āmannā Bihi ۖ Faman Yu'umin Birabbihi Falā Yakhāfu Bakhsāan Wa Lā Rahaqāan 072-013 اور یہ کہ "ہم نے جب ہدایت کی تعلیم سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے اب جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفییا ظلم کا خوف نہ ہوگا" وَ‌أَنَّ‍‍ا‌ لَ‍‍مَّ‍‍ا‌ سَمِعْنَا‌ ‌الْهُدَ‌ى‌ ‌آمَ‍‍نَّ‍‍ا‌ بِ‍‍هِ ۖ فَمَ‍‌‍نْ يُؤْمِ‍‌‍نْ بِ‍رَبِّ‍‍هِ فَلاَ‌ يَ‍‍خَ‍‍افُ بَ‍‍خْ‍‍سا‌ ً‌ ‌وَلاَ‌ ‌‍رَهَ‍‍ق‍‍اً
Wa 'Annā Minnā Al-Muslimūna Wa Minnā Al-Qāsiţūna ۖ Faman 'Aslama Fa'ūlā'ika Taĥarraw Rashadāan 072-014 اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ مسلم (اللہ کے اطاعت گزار) ہیں اور کچھ حق سے منحرف تو جنہوں نے اسلام (اطاعت کا راستہ) اختیار کر لیا انہوں نے نجات کی راہ ڈھونڈ لی وَ‌أَنَّ‍‍ا‌ مِ‍‍نَّ‍‍ا‌ ‌الْمُسْلِم‍‍ُ‍ونَ ‌وَمِ‍‍نَّ‍‍ا‌ ‌الْ‍‍قَ‍‍اسِ‍‍طُ‍‍ونَ ۖ فَمَ‍‌‍نْ ‌أَسْلَمَ فَأ‍ُ‍‌وْل‍‍َ‍ائِكَ تَحَ‍رَّ‌وْ‌ا‌ ‌‍رَشَد‌اً
Wa 'Ammā Al-Qāsiţūna Fakānū Lijahannama Ĥaţabāan 072-015 اور جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں" وَ‌أَمَّ‍‍ا‌ ‌الْ‍‍قَ‍‍اسِ‍‍طُ‍‍ونَ فَكَانُو‌ا‌ لِجَهَ‍‍نَّ‍‍مَ حَ‍‍طَ‍‍باً
Wa 'Allawi Astaqāmū `Alá Aţ-Ţarīqati L'asqaynāhum Mā'an Ghadaqāan 072-016 اور (اے نبیؐ، کہو، مجھ پر یہ وحی بھی کی گئی ہے کہ) لوگ اگر راہ راست پر ثابت قدمی سے چلتے تو ہم اُنہیں خوب سیراب کرتے وَ‌أَلَّوِ‌ ‌اسْتَ‍‍قَ‍‍امُو‌ا‌ عَلَى‌ ‌ال‍‍طَّ‍‍رِي‍‍قَ‍‍ةِ لأَسْ‍‍قَ‍‍يْنَاهُمْ م‍‍َ‍ا‌ءً‌ غَ‍‍دَ‍ق‍‍اً
Linaftinahum Fīhi ۚ Wa Man Yu`riđ `An Dhikri Rabbihi Yasluk/hu `Adhābāan Şa`adāan 072-017 تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا لِنَفْتِنَهُمْ ف‍‍ِ‍ي‍‍هِ ۚ ‌وَمَ‍‌‍نْ يُعْ‍‍رِ‍‍ضْ عَ‍‌‍نْ ‌ذِكْ‍‍ر‍ِ‍‌ ‌‍رَبِّ‍‍هِ يَسْلُكْهُ عَذَ‌ابا‌‌ ًصَ‍‍عَد‌اً
Wa 'Anna Al-Masājida Lillāh Falā Tad`ū Ma`a Allāhi 'Aĥadāan 072-018 اور یہ کہ مسجدیں اللہ کے لئے ہیں، لہٰذا اُن میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو وَ‌أَنَّ ‌الْمَسَاجِدَ‌ لِلَّهِ فَلاَ‌ تَ‍‍دْعُو‌ا‌ مَعَ ‌اللَّ‍‍هِ ‌أَحَد‌اً
Wa 'Annahu Lammā Qāma `Abdu Allāhi Yad`ūhu Kādū Yakūnūna `Alayhi Libadāan 072-019 اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اُس کو پکارنے کے لئے کھڑا ہوا تو لوگ اُس پر ٹوٹ پڑنے کے لئے تیار ہو گئے وَ‌أَنَّ‍‍هُ لَ‍‍مَّ‍‍ا‌ قَ‍‍امَ عَ‍‍بْ‍‍دُ‌ ‌اللَّ‍‍هِ يَ‍‍دْع‍‍ُ‍وهُ كَا‌دُ‌و‌ا‌ يَكُون‍‍ُ‍ونَ عَلَ‍‍يْ‍‍هِ لِبَد‌اً
Qul 'Innamā 'AdRabbī Wa Lā 'Ushriku Bihi~ 'Aĥadāan 072-020 اے نبیؐ، کہو کہ "میں تو اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا" قُ‍‍لْ ‌إِنَّ‍‍مَ‍‍ا‌ ‌أَ‌دْعُو‌ ‌‍رَبِّي ‌وَلاَ‌ ‌أُشْ‍‍رِكُ بِهِ~‍ِ ‌أَحَد‌اً
Qul 'Innī Lā 'Amliku Lakum Đaran Wa Lā Rashadāan 072-021 کہو، "میں تم لوگوں کے لئے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ کسی بھلائی کا" قُ‍‍لْ ‌إِنِّ‍‍ي لاَ‌ ‌أَمْلِكُ لَكُمْ ضَ‍‍رّ‌ا‌ ً‌ ‌وَلاَ‌ ‌‍رَشَد‌اً
Qul 'Innī Lan Yujīranī Mina Allāhi 'Aĥadun Wa Lan 'Ajida Min Dūnihi Multaĥadāan 072-022 کہو، "مجھے اللہ کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا اور نہ میں اُس کے دامن کے سوا کوئی جائے پناہ پا سکتا ہوں قُ‍‍لْ ‌إِنِّ‍‍ي لَ‍‌‍نْ يُجِي‍رَنِي مِنَ ‌اللَّ‍‍هِ ‌أَحَد‌ٌ‌ ‌وَلَ‍‌‍نْ ‌أَجِدَ‌ مِ‍‌‍نْ ‌دُ‌ونِ‍‍هِ مُلْتَحَد‌اً
'Illā Balāghāan Mina Allāhi Wa Risālātihi ۚ Wa Man Ya`şi Allāha Wa Rasūlahu Fa'inna Lahu Nāra Jahannama Khālidīna Fīhā 'Abadāan 072-023 میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہاللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں اب جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے" إِلاَّ‌ بَلاَ‍‍غ‍‍ا‌ ً‌ مِنَ ‌اللَّ‍‍هِ ‌وَ‌رِسَالاَتِ‍‍هِ ۚ ‌وَمَ‍‌‍نْ يَعْ‍‍صِ ‌اللَّ‍‍هَ ‌وَ‌‍رَسُولَ‍‍هُ فَإِنَّ لَ‍‍هُ ن‍‍َ‍ا‌‍رَ‌ جَهَ‍‍نَّ‍‍مَ خَ‍‍الِد‍ِ‍ي‍‍نَ فِيهَ‍‍ا‌ ‌أَبَد‌اً
Ĥattá 'Idhā Ra'aw Mā Yū`adūna Fasaya`lamūna Man 'Ađ`afu Nāşirāan Wa 'Aqallu `Adadāan 072-024 (یہ لوگ اپنی اِس روش سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور کس کا جتھا تعداد میں کم ہے حَتَّ‍‍ى‌ ‌إِ‌ذَ‌ا‌ ‌‍رَ‌أَ‌وْ‌ا‌ مَا‌ يُوعَد‍ُ‍‌ونَ فَسَيَعْلَم‍‍ُ‍ونَ مَ‍‌‍نْ ‌أَ‍ضْ‍‍عَفُ نَاصِ‍‍ر‌ا‌ ً‌ ‌وَ‌أَ‍قَ‍‍لُّ عَدَ‌د‌اً
Qul 'In 'Adrī 'Aqarībun Mā Tū`adūna 'Am Yaj`alu Lahu Rabbī 'Amadāan 072-025 کہو، "میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی لمبی مدت مقرر فرماتا ہے قُ‍‍لْ ‌إِ‌نْ ‌أَ‌دْ‌رِي ‌أَ‍قَ‍‍ر‍ِ‍ي‍‍بٌ‌ مَا‌ تُوعَد‍ُ‍‌ونَ ‌أَمْ يَ‍‍جْ‍‍عَلُ لَ‍‍هُ ‌‍رَبِّ‍‍ي‍ ‌أَمَد‌اً
`Ālimu Al-Ghaybi Falā Yužhiru `Alá Ghaybihi~ 'Aĥadāan 072-026 وہ عالم الغیب ہے، اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا عَالِمُ ‌الْ‍‍غَ‍‍يْ‍‍بِ فَلاَ‌ يُ‍‍ظْ‍‍هِ‍‍ر‍ُ‍‌ عَلَى‌ غَ‍‍يْبِهِ~‍ِ ‌أَحَد‌اً
'Illā Mani Artađá Min Rasūlin Fa'innahu Yasluku Min Bayni Yadayhi Wa Min Khalfihi Raşadāan 072-027 سوائے اُس رسول کے جسے اُس نے (غیب کا کوئی علم دینے کے لیے) پسند کر لیا ہو، تو اُس کے آگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہے إِلاَّ‌ مَنِ ‌ا‌رْتَ‍‍ضَ‍‍ى‌ مِ‍‌‍نْ ‌‍رَس‍‍ُ‍ول‌‍ٍ‌ فَإِنَّ‍‍هُ يَسْلُكُ مِ‍‌‍نْ بَ‍‍يْ‍‍نِ يَدَيْ‍‍هِ ‌وَمِ‍‌‍نْ خَ‍‍لْفِ‍‍هِ ‌‍رَصَ‍‍د‌اً
Liya`lama 'An Qad 'Ablaghū Risālāti Rabbihim Wa 'Aĥāţa Bimā Ladayhim Wa 'Aĥşá Kulla Shay'in `Adadāan 072-028 تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے، اور وہ اُن کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے" لِيَعْلَمَ ‌أَ‌نْ قَ‍‍دْ‌ ‌أَبْ‍‍لَ‍‍غُ‍‍و‌ا‌رِسَالاَتِ ‌‍رَبِّهِمْ ‌وَ‌أَح‍‍َ‍اطَ بِمَا‌ لَدَيْهِمْ ‌وَ‌أَحْ‍‍صَ‍‍ى‌ كُلَّ شَ‍‍يْءٍ‌ عَدَ‌د‌اً
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Next Sūrah