Roman Script    Reciting key words            Previous Sūrah    Quraan Index    Home  

67) Sūrat Al-Mulk

Printed format

67) سُورَة المُلك

Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Tabāraka Al-Ladhī Biyadihi Al-Mulku Wa Huwa `Alá Kulli Shay'in Qadīrun 067-001 نہایت بزرگ و برتر ہے وہ جس کے ہاتھ میں کائنات کی سلطنت ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے تَبَا‌‍رَكَ ‌الَّذِي بِيَدِهِ ‌الْمُلْكُ ‌وَهُوَ‌ عَلَى‌ كُلِّ شَ‍‍يْء‌‌ٍقَ‍‍دِيرٌ
Al-Ladhī Khalaqa Al-Mawta Wa Al-Ĥayāata Liyabluwakum 'Ayyukum 'Aĥsanu `Amalāan ۚ Wa Huwa Al-`Azīzu Al-Ghafūru 067-002 جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی الَّذِي خَ‍‍لَ‍‍قَ ‌الْمَ‍‍وْتَ ‌وَ‌الْحَي‍‍َ‍اةَ لِيَ‍‍بْ‍‍لُوَكُمْ ‌أَيُّكُمْ ‌أَحْسَنُ عَمَلا‌ ًۚ ‌وَهُوَ‌ ‌الْعَز‍ِ‍ي‍‍زُ‌ ‌الْ‍‍غَ‍‍فُو‌رُ
Al-Ladhī Khalaqa Sab`a Samāwātin Ţibāqāan ۖ Mā Tará Fī Khalqi Ar-Raĥmāni Min Tafāwutin ۖ Fārji`i Al-Başara Hal Tará Min Fuţūrin 067-003 جس نے تہ بر تہ سات آسمان بنائے تم رحمان کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربطی نہ پاؤ گے پھر پلٹ کر دیکھو، کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟ الَّذِي خَ‍‍لَ‍‍قَ سَ‍‍بْ‍‍عَ سَمَا‌و‍َ‍‌ات‌‍ٍطِ‍‍بَاق‍‍ا‌ ًۖ مَا‌ تَ‍رَ‌ى‌ فِي خَ‍‍لْ‍‍قِ ‌ال‍رَّحْمَنِ مِ‍‌‍نْ تَفَا‌وُت‌‍ٍۖ فَا‌رْجِعِ ‌الْبَ‍‍صَ‍رَ‌ هَلْ تَ‍رَ‌ى‌ مِ‍‌‍نْ فُ‍‍طُ‍‍و‌رٍ
Thumma Arji`i Al-Başara Karratayni Yanqalib 'Ilayka Al-Başaru Khāsi'āan Wa Huwa Ĥasīrun 067-004 بار بار نگاہ دوڑاؤ تمہاری نگاہ تھک کر نامراد پلٹ آئے گی ثُ‍‍مَّ ‌ا‌رْجِعِ ‌الْبَ‍‍صَ‍رَ‌ كَ‍رَّتَ‍‍يْ‍‍نِ يَ‍‌‍ن‍‍قَ‍‍لِ‍‍بْ ‌إِلَ‍‍يْ‍‍كَ ‌الْبَ‍‍صَ‍‍رُ‌ خَ‍‍اسِئا‌ ً‌ ‌وَهُوَ‌ حَسِيرٌ
Wa Laqad Zayyannā As-Samā'a Ad-Dunyā Bimaşābīĥa Wa Ja`alnāhā Rujūmāan Lilshshayāţīni ۖ Wa 'A`tadnā Lahum `Adhāba As-Sa`īri 067-005 ہم نے تمہارے قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور اُنہیں شیاطینکو مار بھگانے کا ذریعہ بنا دیا ہے اِن شیطانوں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ ہم نے مہیا کر رکھی ہے وَلَ‍قَ‍‍دْ‌ ‌زَيَّ‍‍نَّ‍‍ا‌ ‌ال‍‍سَّم‍‍َ‍ا‌ءَ‌ ‌ال‍‍دُّ‌نْ‍‍يَا‌ بِمَ‍‍صَ‍‍اب‍‍ِ‍ي‍‍حَ ‌وَجَعَلْنَاهَا‌ ‌رُجُوما‌ ً‌ لِلشَّيَاطِ‍‍ي‍‍نِ ۖ ‌وَ‌أَعْتَ‍‍دْنَا‌ لَهُمْ عَذ‍َ‍‌ابَ ‌ال‍‍سَّعِي‍‍رِ
Wa Lilladhīna Kafarū Birabbihim `Adhābu Jahannama ۖ Wa Bi'sa Al-Maşīru 067-006 جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے وَلِلَّذ‍ِ‍ي‍‍نَ كَفَرُ‌و‌ا‌ بِ‍رَبِّهِمْ عَذ‍َ‍‌ابُ جَهَ‍‍نَّ‍‍مَ ۖ ‌وَبِئْسَ ‌الْمَ‍‍صِ‍‍يرُ
'Idhā 'Ulqū Fīhā Sami`ū Lahā Shahīqāan Wa Hiya Tafūru 067-007 جب وہ اُس میں پھینکے جائیں گے تو اسکے دھاڑنے کی ہولناک آواز سنیں گے اور وہ جوش کھا رہی ہوگی إِ‌ذَ‌ا‌ ‌أُلْ‍‍قُ‍‍و‌ا‌ فِيهَا‌ سَمِعُو‌ا‌ لَهَا‌ شَهِي‍‍ق‍‍ا‌ ً‌ ‌وَهِيَ تَفُو‌رُ
Takādu Tamayyazu Mina Al-Ghayži ۖ Kullamā 'Ulqiya Fīhā Fawjun Sa'alahum Khazanatuhā 'Alam Ya'tikum Nadhīrun 067-008 شدت غضب سے پھٹی جاتی ہو گی ہر بار جب کوئی انبوہ اس میں ڈالا جائے گا، اُس کے کارندے اُن لوگوں سے پوچھیں گے "کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا؟" تَك‍‍َ‍ا‌دُ‌ تَمَيَّزُ‌ مِنَ ‌الْ‍‍غَ‍‍يْ‍‍ظِ ۖ كُلَّمَ‍‍ا‌ ‌أُلْ‍‍قِ‍‍يَ فِيهَا‌ فَ‍‍وْج‌‍ٌ‌ سَأَلَهُمْ خَ‍‍زَنَتُهَ‍‍ا‌ ‌أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ
Qālū Balá Qad Jā'anā Nadhīrun Fakadhdhabnā Wa Qulnā Mā Nazzala Allāhu Min Shay'in 'In 'Antum 'Illā Fī Đalālin Kabīrin 067-009 وہ جواب دیں گے "ہاں، خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا، مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا اور کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے، تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو" قَ‍‍الُو‌ا‌ بَلَى‌ قَ‍‍دْ‌ ج‍‍َ‍ا‌ءَنَا‌ نَذ‍ِ‍ي‍‍ر‌‌ٌ‌ فَكَذَّبْ‍‍نَا‌ ‌وَ‍قُ‍‍لْنَا‌ مَا‌ نَزَّلَ ‌اللَّ‍‍هُ مِ‍‌‍نْ شَ‍‍يْء‌‌ٍ‌ ‌إِ‌نْ ‌أَ‌نْ‍‍تُمْ ‌إِلاَّ‌ فِي ضَ‍‍لاَل‌‍ٍ‌ كَبِي‍‍ر‍ٍ‍
Wa Qālū Law Kunnā Nasma`u 'Aw Na`qilu Mā Kunnā Fī 'Aşĥābi As-Sa`īri 067-010 اور وہ کہیں گے "کاش ہم سنتے یا سمجھتے تو آج اِس بھڑکتی ہوئی آگ کے سزا واروں میں نہ شامل ہوتے" وَ‍قَ‍‍الُو‌ا‌ لَوْ‌ كُ‍‍نَّ‍‍ا‌ نَسْمَعُ ‌أَ‌وْ‌ نَعْ‍‍قِ‍‍لُ مَا‌ كُ‍‍نَّ‍‍ا‌ فِ‍‍ي ‌أَ‍صْ‍‍ح‍‍َ‍ابِ ‌ال‍‍سَّعِي‍‍رِ
Fā`tarafū Bidhanbihim Fasuĥqāan Li'şĥābi As-Sa`īri 067-011 اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کر لیں گے، لعنت ہے ان دوزخیوں پر فَاعْتَ‍رَفُو‌ا‌ بِذَ‌نْ‍‍بِهِمْ فَسُحْ‍‍ق‍‍ا‌ ً‌ لِأصْ‍‍ح‍‍َ‍ابِ ‌ال‍‍سَّعِي‍‍رِ
'Inna Al-Ladhīna Yakhshawna Rabbahum Bil-Ghaybi Lahum Maghfiratun Wa 'Ajrun Kabīrun 067-012 جو لوگ بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں، یقیناً اُن کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجر إِنَّ ‌الَّذ‍ِ‍ي‍‍نَ يَ‍‍خْ‍‍شَ‍‍وْنَ ‌‍رَبَّهُمْ بِ‍الْ‍‍غَ‍‍يْ‍‍بِ لَهُمْ مَ‍‍غْ‍‍فِ‍رَةٌ‌ ‌وَ‌أَجْ‍‍ر‌‌ٌ‌ كَبِيرٌ
Wa 'AsirQawlakum 'Aw Ajharū Bihi~ ۖ 'Innahu `Alīmun Bidhāti Aş-Şudūri 067-013 تم خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے (اللہ کے لیے یکساں ہے)، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے وَ‌أَسِ‍‍ر‍ّ‍ُ‌و‌اقَ‍‍وْلَكُمْ ‌أَ‌وْ‌ ‌اجْ‍‍هَرُ‌و‌ا‌ بِهِ ۖ ‌إِنَّ‍‍هُ عَل‍‍ِ‍ي‍‍م‌‍ٌ‌ بِذ‍َ‍‌اتِ ‌ال‍‍صُّ‍‍دُ‌و‌رِ
'Alā Ya`lamu Man Khalaqa Wa Huwa Al-Laţīfu Al-Khabīru 067-014 کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا ہے؟حالانکہ وہ باریک بیں اور باخبر ہے أَلاَ‌ يَعْلَمُ مَ‍‌‍نْ خَ‍‍لَ‍‍قَ ‌وَهُوَ‌ ‌ال‍‍لَّ‍‍طِ‍‍ي‍‍فُ ‌الْ‍‍خَ‍‍بِيرُ
Huwa Al-Ladhī Ja`ala Lakumu Al-'Arđa Dhalūlāanmshū Fī Manākibihā Wa Kulū Min Rizqihi ۖ Wa 'Ilayhi An-Nushūru 067-015 وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو تابع کر رکھا ہے، چلو اُس کی چھاتی پر اور کھاؤ خدا کا رزق، اُسی کے حضور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے هُوَ‌ ‌الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ‌الأَ‌رْ‍ضَ ‌ذَلُولا‌‌ ً‌ فَامْشُو‌ا‌ فِي مَنَاكِبِهَا‌ ‌وَكُلُو‌ا‌ مِ‍‌‍نْ ‌رِ‌زْ‍قِ‍‍هِ ۖ ‌وَ‌إِلَ‍‍يْ‍‍هِ ‌ال‍‍نُّ‍‍شُو‌رُ
'A'amintum Man As-Samā'i 'An Yakhsifa Bikumu Al-'Arđa Fa'idhā Hiya Tamūru 067-016 کیا تم اِس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تمہیں زمین میں دھنسا دے اور یکایک یہ زمین جھکولے کھانے لگے؟ أَ‌أَمِ‍‌‍ن‍‍تُمْ مَ‍‌‍نْ فِي ‌ال‍‍سَّم‍‍َ‍ا‌ءِ‌ ‌أَ‌نْ يَ‍‍خْ‍‍سِفَ بِكُمُ ‌الأَ‌رْ‍ضَ فَإِ‌ذَ‌ا‌ هِيَ تَمُو‌رُ
'Am 'Amintum Man As-Samā'i 'An Yursila `Alaykum Ĥāşibāan ۖ Fasata`lamūna Kayfa Nadhīri 067-017 کیا تم اِس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے؟ پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ میری تنبیہ کیسی ہوتی ہے أَمْ ‌أَمِ‍‌‍ن‍‍تُمْ مَ‍‌‍نْ فِي ‌ال‍‍سَّم‍‍َ‍ا‌ءِ‌ ‌أَ‌نْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِ‍‍با‌‌ ًۖ فَسَتَعْلَم‍‍ُ‍ونَ كَ‍‍يْ‍‍فَ نَذِي‍‍رِ
Wa Laqad Kadhdhaba Al-Ladhīna Min Qablihim Fakayfa Kāna Nakīri 067-018 اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں پھر دیکھ لو کہ میری گرفت کیسی سخت تھی وَلَ‍قَ‍‍دْ‌ كَذَّبَ ‌الَّذ‍ِ‍ي‍‍نَ مِ‍‌‍نْ قَ‍‍بْ‍‍لِهِمْ فَكَ‍‍يْ‍‍فَ ك‍‍َ‍انَ نَكِي‍‍رِ
'Awalam Yaraw 'Ilá Aţ-Ţayri Fawqahum Şāffātin Wa Yaqbiđna ۚ Mā Yumsikuhunna 'Illā Ar-Raĥmānu ۚ 'Innahu Bikulli Shay'in Başīrun 067-019 کیا یہ لو گ اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے؟ رحمان کے سوا کوئی نہیں جو انہیں تھامے ہوئے ہو وہی ہر چیز کا نگہبان ہے أَ‌وَلَمْ يَ‍رَ‌وْ‌ا‌ ‌إِلَى‌ ‌ال‍‍طَّ‍‍يْ‍‍ر‍ِ‍‌ فَوْ‍قَ‍‍هُمْ صَ‍‍افّ‍‍َ‍اتٍ‌ ‌وَيَ‍‍قْ‍‍بِ‍‍ضْ‍‍نَ ۚ مَا‌ يُمْسِكُهُ‍‍نَّ ‌إِلاَّ‌ ‌ال‍رَّحْمَنُ ۚ ‌إِنَّ‍‍هُ بِكُلِّ شَ‍‍يْء‌ٍ‌ بَ‍‍صِ‍‍يرٌ
'Amman Hādhā Al-Ladhī Huwa Jundun Lakum Yanşurukum Min Dūni Ar-Raĥmāni ۚ 'Ini Al-Kāfirūna 'Illā Fī Ghurūrin 067-020 بتاؤ، آخر وہ کونسا لشکر تمہارے پاس ہے جو رحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کر سکتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ منکرین دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں أَمَّ‍‍‌‍نْ هَذَ‌ا‌ ‌الَّذِي هُوَ‌ جُ‍‌‍ن‍‍د‌ٌ‌ لَكُمْ يَ‍‌‍ن‍‍صُ‍‍رُكُمْ مِ‍‌‍نْ ‌د‍ُ‍‌ونِ ‌ال‍رَّحْمَنِ ۚ ‌إِنِ ‌الْكَافِر‍ُ‍‌ونَ ‌إِلاَّ‌ فِي غُ‍‍رُ‌و‌رٍ
'Amman Hādhā Al-Ladhī Yarzuqukum 'In 'Amsaka Rizqahu ۚ Bal Lajjū Fī `Utūwin Wa Nufūrin 067-021 یا پھر بتاؤ، کون ہے جو تمہیں رزق دے سکتا ہے اگر رحمان اپنا رزق روک لے؟ دراصل یہ لوگ سر کشی اور حق سے گریز پر اڑے ہوئے ہیں أَمَّ‍‍‌‍نْ هَذَ‌ا‌ ‌الَّذِي يَرْ‌زُ‍قُ‍‍كُمْ ‌إِ‌نْ ‌أَمْسَكَ ‌رِ‌زْ‍قَ‍‍هُ ۚ بَلْ لَجُّو‌ا‌ فِي عُتُوّ‌ٍ‌ ‌وَنُفُو‌رٍ
'Afaman Yamshī Mukibbāan `Alá Wajhihi~ 'Ahdá 'Amman Yamshī Sawīyāan `Alá Şirāţin Mustaqīmin 067-022 بھلا سوچو، جو شخص منہ اوندھائے چل رہا ہو وہ زیادہ صحیح راہپانے والا ہے یا وہ جو سر اٹھائے سیدھا ایک ہموار سڑک پر چل رہا ہو؟ أَفَمَ‍‌‍نْ يَمْشِي مُكِبّاً‌ عَلَى‌ ‌وَجْ‍‍هِهِ ‌أَهْدَ‌ى‌ ‌أَمَّ‍‍‌‍نْ يَمْشِي سَوِيّاً‌ عَلَى‌ صِ‍رَ‍‌اطٍ‌ مُسْتَ‍‍قِ‍‍يمٍ
Qul Huwa Al-Ladhī 'Ansha'akum Wa Ja`ala Lakumu As-Sam`a Wa Al-'Abşāra Wa Al-'Af'idata ۖ Qalīlāan Mā Tashkurūna 067-023 اِن سے کہو اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، تم کو سننے اور دیکھنے کی طاقتیں دیں اور سوچنے سمجھنے والے دل دیے، مگر تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو قُ‍‍لْ هُوَ‌ ‌الَّذِي ‌أَ‌ن‍‍شَأَكُمْ ‌وَجَعَلَ لَكُمُ ‌ال‍‍سَّمْعَ ‌وَ‌الأَبْ‍‍‍‍صَ‍‍ا‌‍رَ‌ ‌وَ‌الأَفْئِدَةَ ۖ قَ‍‍لِيلا‌ ً‌ مَا‌ تَشْكُرُ‌ونَ
Qul Huwa Al-Ladhī Dhara'akum Al-'Arđi Wa 'Ilayhi Tuĥsharūna 067-024 اِن سے کہو، اللہ ہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے قُ‍‍لْ هُوَ‌ ‌الَّذِي ‌ذَ‌‍رَ‌أَكُمْ فِي ‌الأَ‌رْ‍ضِ ‌وَ‌إِلَ‍‍يْ‍‍هِ تُحْشَرُ‌ونَ
Wa Yaqūlūna Matá Hādhā Al-Wa`du 'In Kuntum Şādiqīna 067-025 یہ کہتے ہیں "اگر تم سچے ہو تو بتاؤ یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟" وَيَ‍قُ‍‍ول‍‍ُ‍ونَ مَتَى‌ هَذَ‌ا‌ ‌الْوَعْدُ‌ ‌إِ‌نْ كُ‍‌‍ن‍‍تُمْ صَ‍‍ا‌دِقِ‍‍ينَ
Qul 'Innamā Al-`Ilmu `Inda Allāhi Wa 'Innamā 'Anā Nadhīrun Mubīnun 067-026 کہو، "اِس کا علم تو اللہ کے پاس ہے، میں تو بس صاف صاف خبردار کر دینے والا ہوں" قُ‍‍لْ ‌إِنَّ‍‍مَا‌ ‌الْعِلْمُ عِ‍‌‍نْ‍‍دَ‌ ‌اللَّ‍‍هِ ‌وَ‌إِنَّ‍‍مَ‍‍ا‌ ‌أَنَا‌ نَذ‍ِ‍ي‍‍ر‌ٌ‌ مُبِينٌ
Falammā Ra'awhu Zulfatan Sī'at Wujūhu Al-Ladhīna Kafarū Wa Qīla Hādhā Al-Ladhī Kuntum Bihi Tadda`ūna 067-027 پھر جب یہ اُس چیز کو قریب دیکھ لیں گے تو اُن سب لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے جنہوں نے انکار کیا ہے، اور اُس وقت ان سے کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ چیز جس کے لیے تم تقاضے کر رہے تھے فَلَ‍‍مَّ‍‍ا‌ ‌‍رَ‌أَ‌وْهُ ‌زُلْفَة‌ ً‌ س‍‍ِ‍ي‍‍ئَتْ ‌وُج‍‍ُ‍وهُ ‌الَّذ‍ِ‍ي‍‍نَ كَفَرُ‌و‌ا‌ ‌وَ‍قِ‍‍ي‍‍لَ هَذَ‌ا‌ ‌الَّذِي كُ‍‌‍ن‍‍تُمْ بِ‍‍هِ تَدَّعُونَ
Qul 'Ara'aytum 'In 'Ahlakaniya Allāhu Wa Man Ma`iya 'Aw Raĥimanā Faman Yujīru Al-Kāfirīna Min `Adhābin 'Alīmin 067-028 اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے، کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچا لے گا؟ قُ‍‍لْ ‌أَ‌‍رَ‌أَيْتُمْ ‌إِ‌نْ ‌أَهْلَكَنِيَ ‌اللَّ‍‍هُ ‌وَمَ‍‌‍نْ مَعِيَ ‌أَ‌وْ‌ ‌‍رَحِمَنَا‌ فَمَ‍‌‍نْ يُج‍‍ِ‍ي‍‍رُ‌ ‌الْكَافِ‍‍ر‍ِ‍ي‍‍نَ مِ‍‌‍نْ عَذ‍َ‍‌ابٍ ‌أَلِيمٍ
Qul Huwa Ar-Raĥmānu 'Āmannā Bihi Wa `Alayhi Tawakkalnā ۖ Fasata`lamūna Man Huwa Fī Đalālin Mubīnin 067-029 اِن سے کہو، وہ بڑا رحیم ہے، اسی پر ہم ایمان لائے ہیں، اور اُسی پر ہمارا بھروسا ہے، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ صریح گمراہی میں پڑا ہوا کون ہے قُ‍‍لْ هُوَ‌ ‌ال‍رَّحْمَنُ ‌آمَ‍‍نَّ‍‍ا‌ بِ‍‍هِ ‌وَعَلَ‍‍يْ‍‍هِ تَوَكَّلْنَا‌ ۖ فَسَتَعْلَم‍‍ُ‍ونَ مَ‍‌‍نْ هُوَ‌ فِي ضَ‍‍لاَلٍ‌ مُبِينٍ
Qul 'Ara'aytum 'In 'Aşbaĥa Mā'uukum Ghawan Faman Ya'tīkum Bimā'in Ma`īnin 067-030 اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر تمہارے کنوؤں کا پانیزمین میں اتر جائے تو کون ہے جو اِس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں تمہیں نکال کر لا دے گا؟ قُ‍‍لْ ‌أَ‌‍رَ‌أَيْتُمْ ‌إِ‌نْ ‌أَ‍صْ‍‍بَحَ م‍‍َ‍ا‌ؤُكُمْ غَ‍‍وْ‌ر‌ا‌‌ ً‌ فَمَ‍‌‍نْ يَأْتِيكُمْ بِم‍‍َ‍ا‌ء‌ٍ‌ مَعِينٍ
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Next Sūrah