Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |
'Idhā Waqa`ati Al-Wāqi`atu
| 056-001 جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
|
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ |
Laysa Liwaq`atihā Kādhibatun
| 056-002 تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا
|
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ |
Khāfiđatun Rāfi`atun
| 056-003 وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی
|
خَافِضَة ٌ رَافِعَةٌ |
'Idhā Rujjati Al-'Arđu Rajjāan
| 056-004 زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی
|
إِذَا رُجَّتِ الأَرْضُ رَجّاً |
Wa Bussati Al-Jibālu Bassāan
| 056-005 اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے
|
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسّاً |
Fakānat Habā'an Munbaththāan
| 056-006 کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے
|
فَكَانَتْ هَبَاء ً مُنْبَثّاً |
Wa Kuntum 'Azwājāan Thalāthatan
| 056-007 تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے
|
وَكُنتُمْ أَزْوَاجا ً ثَلاَثَةً |
Fa'aşĥābu Al-Maymanati Mā 'Aşĥābu Al-Maymanati
| 056-008 دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا
|
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ |
Wa 'Aşĥābu Al-Mash'amati Mā 'Aşĥābu Al-Mash'amati
| 056-009 اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا
|
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ |
Wa As-Sābiqūna As-Sābiqūna
| 056-010 اور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں
|
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ |
'Ūlā'ika Al-Muqarrabūna
| 056-011 وہی تو مقرب لوگ ہیں
|
أُوْلَائِكَ الْمُقَرَّبُونَ |
Fī Jannāti An-Na`īmi
| 056-012 نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے
|
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ |
Thullatun Mina Al-'Awwalīna
| 056-013 اگلوں میں سے بہت ہوں گے
|
ثُلَّةٌ مِنَ الأَوَّلِينَ |
Wa Qalīlun Mina Al-'Ākhirīna
| 056-014 اور پچھلوں میں سے کم
|
وَقَلِيلٌ مِنَ الآخِرِينَ |
`Alá Sururin Mawđūnatin
| 056-015 مرصع تختوں پر
|
عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ |
Muttaki'īna `Alayhā Mutaqābilīna
| 056-016 تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے
|
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ |
Yaţūfu `Alayhim Wildānun Mukhalladūna
| 056-017 اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے
|
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ |
Bi'akwābin Wa 'Abārīqa Wa Ka'sin Min Ma`īnin
| 056-018 لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے
|
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ |
Lā Yuşadda`ūna `Anhā Wa Lā Yunzifūna
| 056-019 جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا
|
لاَ يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلاَ يُنزِفُونَ |
Wa Fākihatin Mimmā Yatakhayyarūna
| 056-020 اور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں
|
وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ |
Wa Laĥmi Ţayrin Mimmā Yashtahūna
| 056-021 اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں
|
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ |
Wa Ĥūrun `Īnun
| 056-022 اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی
|
وَحُورٌ عِينٌ |
Ka'amthāli Al-Lu'ulu'ui Al-Maknūni
| 056-023 ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی
|
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ |
Jazā'an Bimā Kānū Ya`malūna
| 056-024 یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے
|
جَزَاء ً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ |
Lā Yasma`ūna Fīhā Laghwan Wa Lā Ta'thīmāan
| 056-025 وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے
|
لاَ يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوا ً وَلاَ تَأْثِيماً |
'Illā Qīlāan Salāmāan Salāmāan
| 056-026 جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی
|
إِلاَّ قِيلا ً سَلاَما ً سَلاَماً |
Wa 'Aşĥābu Al-Yamīni Mā 'Aşĥābu Al-Yamīni
| 056-027 اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا
|
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ |
Fī Sidrin Makhđūdin
| 056-028 وہ بے خار بیریوں
|
فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ |
Wa Ţalĥin Manđūdin
| 056-029 اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں
|
وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ |
Wa Žillin Mamdūdin
| 056-030 اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں
|
وَظِلٍّ مَمْدُودٍ |
Wa Mā'in Maskūbin
| 056-031 اور ہر دم رواں پانی
|
وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ |
Wa Fākihatin Kathīratin
| 056-032 اور کبھی ختم نہ ہونے والے
|
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ |
Lā Maqţū`atin Wa Lā Mamnū`atin
| 056-033 اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں
|
لاَ مَقْطُوعَةٍ وَلاَ مَمْنُوعَةٍ |
Wa Furushin Marfū`atin
| 056-034 اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے
|
وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ |
'Innā 'Ansha'nāhunna 'Inshā'an
| 056-035 ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے
|
إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً |
Faja`alnāhunna 'Abkārāan
| 056-036 اور انہیں با کرہ بنا دیں گے
|
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَاراً |
`Urubāan 'Atrābāan
| 056-037 اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن
|
عُرُباً أَتْرَاباً |
Li'aşĥābi Al-Yamīni
| 056-038 یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے
|
لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ |
Thullatun Mina Al-'Awwalīna
| 056-039 وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے
|
ثُلَّةٌ مِنَ الأَوَّلِينَ |
Wa Thullatun Mina Al-'Ākhirīna
| 056-040 اور پچھلوں میں سے بھی بہت
|
وَثُلَّةٌ مِنَ الآخِرِينَ |
Wa 'Aşĥābu Ash-Shimāli Mā 'Aşĥābu Ash-Shimāli
| 056-041 اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا
|
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ |
Fī Samūmin Wa Ĥamīmin
| 056-042 وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی
|
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ |
Wa Žillin Min Yaĥmūmin
| 056-043 اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے
|
وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ |
Lā Bāridin Wa Lā Karīmin
| 056-044 جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ
|
لاَ بَارِدٍ وَلاَ كَرِيمٍ |
'Innahum Kānū Qabla Dhālika Mutrafīna
| 056-045 یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے
|
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِينَ |
Wa Kānū Yuşirrūna `Alá Al-Ĥinthi Al-`Ažīmi
| 056-046 اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے
|
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ |
Wa Kānū Yaqūlūna 'A'idhā Mitnā Wa Kunnā Turābāan Wa `Ižāmāan 'A'innā Lamab`ūthūna
| 056-047 کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟
|
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابا ً وَعِظَاماً أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَ |
'Awa 'Ābā'uunā Al-'Awwalūna
| 056-048 اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟"
|
أَوَ آبَاؤُنَا الأَوَّلُونَ |
Qul 'Inna Al-'Awwalīna Wa Al-'Ākhirīna
| 056-049 اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب
|
قُلْ إِنَّ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ |
Lamajmū`ūna 'Ilá Mīqāti Yawmin Ma`lūmin
| 056-050 ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے
|
لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ |
Thumma 'Innakum 'Ayyuhā Ađ-Đāllūna Al-Mukadhdhibūna
| 056-051 پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو!
|
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ |
La'ākilūna Min Shajarin Min Zaqqūmin
| 056-052 تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو
|
لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ |
Famāli'ūna Minhā Al-Buţūna
| 056-053 اُسی سے تم پیٹ بھرو گے
|
فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ |
Fashāribūna `Alayhi Mina Al-Ĥamīmi
| 056-054 اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی
|
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ |
Fashāribūna Shurba Al-Hīmi
| 056-055 تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے
|
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ |
Hādhā Nuzuluhum Yawma Ad-Dīni
| 056-056 یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں
|
هَذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ |
Naĥnu Khalaqnākum Falawlā Tuşaddiqūna
| 056-057 ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟
|
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلاَ تُصَدِّقُونَ |
'Afara'aytum Mā Tumnūna
| 056-058 کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو
|
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ |
'A'antum Takhluqūnahu~ 'Am Naĥnu Al-Khāliqūna
| 056-059 اس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟
|
أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ~ُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ |
Naĥnu Qaddarnā Baynakumu Al-Mawta Wa Mā Naĥnu Bimasbūqīna
| 056-060 ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں
|
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ |
`Alá 'An Nubaddila 'Amthālakum Wa Nunshi'akum Fī Mā Lā Ta`lamūna
| 056-061 کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسیشکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے
|
عَلَى أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لاَ تَعْلَمُونَ |
Wa Laqad `Alimtumu An-Nash'ata Al-'Ūlá Falawlā Tadhkkarūna
| 056-062 اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟
|
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الأُولَى فَلَوْلاَ تَذكَّرُونَ |
'Afara'aytum Mā Taĥruthūna
| 056-063 کبھی تم نے سوچا، یہ بیج جو تم بوتے ہو
|
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ |
'A'antum Tazra`ūnahu~ 'Am Naĥnu Az-Zāri`ūna
| 056-064 اِن سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا اُن کے اگانے والے ہم ہیں؟
|
أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ~ُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ |
Law Nashā'u Laja`alnāhu Ĥuţāmāan Fažalaltum Tafakkahūna
| 056-065 ہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ
|
لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَاما ً فَظَلَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ |
'Innā Lamughramūna
| 056-066 کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی
|
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ |
Bal Naĥnu Maĥrūmūna
| 056-067 بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں
|
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ |
'Afara'aytumu Al-Mā'a Al-Ladhī Tashrabūna
| 056-068 کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو
|
أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ |
'A'antum 'Anzaltumūhu Mina Al-Muzni 'Am Naĥnu Al-Munzilūna
| 056-069 اِسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اِس کے برسانے والے ہم ہیں؟
|
أَأَنْتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ |
Law Nashā'u Ja`alnāhu 'Ujājāan Falawlā Tashkurūna
| 056-070 ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟
|
لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجا ً فَلَوْلاَ تَشْكُرُونَ |
'Afara'aytumu An-Nāra Allatī Tūrūna
| 056-071 کبھی تم نے خیال کیا، یہ آگ جو تم سلگاتے ہو
|
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ |
'A'antum 'Ansha'tum Shajaratahā 'Am Naĥnu Al-Munshi'ūna
| 056-072 اِس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟
|
أَأَنْتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ |
Naĥnu Ja`alnāhā Tadhkiratan Wa Matā`āan Lilmuqwīna
| 056-073 ہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لیے سامان زیست بنایا ہے
|
نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَة ً وَمَتَاعا ً لِلْمُقْوِينَ |
Fasabbiĥ Biāsmi Rabbika Al-`Ažīmi
| 056-074 پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
|
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |
Falā 'Uqsimu Bimawāqi`i An-Nujūmi
| 056-075 پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی
|
فَلاَ أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ |
Wa 'Innahu Laqasamun Law Ta`lamūna `Ažīmun
| 056-076 اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے
|
وَإِنَّهُ لَقَسَم ٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ |
'Innahu Laqur'ānun Karīmun
| 056-077 کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے
|
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ |
Fī Kitābin Maknūnin
| 056-078 ایک محفوظ کتاب میں ثبت
|
فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ |
Lā Yamassuhu~ 'Illā Al-Muţahharūna
| 056-079 جسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا
|
لاَ يَمَسُّهُ~ُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَ |
Tanzīlun Min Rabbi Al-`Ālamīna
| 056-080 یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے
|
تَنزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
'Afabihadhā Al-Ĥadīthi 'Antum Mud/hinūna
| 056-081 پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو
|
أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ |
Wa Taj`alūna Rizqakum 'Annakum Tukadhdhibūna
| 056-082 اور اِس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جھٹلاتے ہو؟
|
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ |
Falawlā 'Idhā Balaghati Al-Ĥulqūma
| 056-083 تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے
|
فَلَوْلاَ إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ |
Wa 'Antum Ĥīna'idhin Tanžurūna
| 056-084 اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے،
|
وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ |
Wa Naĥnu 'Aqrabu 'Ilayhi Minkum Wa Lakin Lā Tubşirūna
| 056-085 اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے
|
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَكِنْ لاَ تُبْصِرُونَ |
Falawlā 'In Kuntum Ghayra Madīnīna
| 056-086 اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو،
|
فَلَوْلاَ إِنْ كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ |
Tarji`ūnahā 'In Kuntum Şādiqīna
| 056-087 اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟
|
تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنتُمْ صَادِقِينَ |
Fa'ammā 'In Kāna Mina Al-Muqarrabīna
| 056-088 پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو
|
فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ |
Farawĥun Wa Rayĥānun Wa Jannatu Na`īmin
| 056-089 تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے
|
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ |
Wa 'Ammā 'In Kāna Min 'Aşĥābi Al-Yamīni
| 056-090 اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو
|
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ |
Fasalāmun Laka Min 'Aşĥābi Al-Yamīni
| 056-091 تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے
|
فَسَلاَم ٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ |
Wa 'Ammā 'In Kāna Mina Al-Mukadhdhibīna Ađ-Đāllīna
| 056-092 اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو
|
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ |
Fanuzulun Min Ĥamīmin
| 056-093 تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے
|
فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ |
Wa Taşliyatu Jaĥīmin
| 056-094 اور جہنم میں جھونکا جانا
|
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ |
'Inna Hādhā Lahuwa Ĥaqqu Al-Yaqīni
| 056-095 یہ سب کچھ قطعی حق ہے
|
إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ |
Fasabbiĥ Biāsmi Rabbika Al-`Ažīmi
| 056-096 پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
|
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |