Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |
Ar-Raĥmānu
| 055-001 رحمٰن نے
|
الرَّحمَانُ |
`Allama Al-Qur'āna
| 055-002 اِس قرآن کی تعلیم دی ہے
|
عَلَّمَ الْقُرْآنَ |
Khalaqa Al-'Insāna
| 055-003 اُسی نے انسان کو پیدا کیا
|
خَلَقَ الإِنسَانَ |
`Allamahu Al-Bayāna
| 055-004 اور اسے بولنا سکھایا
|
عَلَّمَهُ الْبَيَانَ |
Ash-Shamsu Wa Al-Qamaru Biĥusbānin
| 055-005 سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں
|
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ |
Wa An-Najmu Wa Ash-Shajaru Yasjudāni
| 055-006 اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں
|
وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ |
Wa As-Samā'a Rafa`ahā Wa Wađa`a Al-Mīzāna
| 055-007 آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی
|
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ |
'Allā Taţghaw Fī Al-Mīzāni
| 055-008 اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو
|
أَلاَّ تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ |
Wa 'Aqīmū Al-Wazna Bil-Qisţi Wa Lā Tukhsirū Al-Mīzāna
| 055-009 انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو
|
وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلاَ تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ |
Wa Al-'Arđa Wađa`ahā Lil'anāmi
| 055-010 زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا
|
وَالأَرْضَ وَضَعَهَا لِلأَنَامِ |
Fīhā Fākihatun Wa An-Nakhlu Dhātu Al-'Akmāmi
| 055-011 اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں
|
فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الأَكْمَامِ |
Wa Al-Ĥabbu Dhū Al-`Aşfi Wa Ar-Rayĥānu
| 055-012 طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی
|
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-013 پس اے جن و انس، تماپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Khalaqa Al-'Insāna Min Şalşālin Kālfakhkhāri
| 055-014 انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا
|
خَلَقَ الإِنسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ |
Wa Khalaqa Al-Jānna Min Mārijin Min Nārin
| 055-015 اور جن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا
|
وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مَارِجٍ مِنْ نَارٍ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-016 پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Rabbu Al-Mashriqayni Wa Rabbu Al-Maghribayni
| 055-017 دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے
|
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-018 پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Maraja Al-Baĥrayni Yaltaqiyāni
| 055-019 دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں
|
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ |
Baynahumā Barzakhun Lā Yabghiyāni
| 055-020 پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے
|
بَيْنَهُمَا بَرْزَخ ٌ لاَ يَبْغِيَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-021 پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Yakhruju Minhumā Al-Lu'ulu'uu Wa Al-Marjānu
| 055-022 اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
|
يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-023 پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Wa Lahu Al-Jawāri Al-Munsha'ātu Fī Al-Baĥri Kāl'a`lāmi
| 055-024 اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں
|
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالأَعْلاَمِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-025 پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Kullu Man `Alayhā Fānin
| 055-026 ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے
|
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ |
Wa Yabqá Wajhu Rabbika Dhū Al-Jalāli Wa Al-'Ikrāmi
| 055-027 اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے
|
وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-028 پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Yas'aluhu Man Fī As-Samāwāti Wa Al-'Arđi ۚ Kulla Yawmin Huwa Fī Sha'nin
| 055-029 زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سباپنی حاجتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں ہر آن وہ نئی شان میں ہے
|
يَسْأَلُهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-030 پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن صفات حمیدہ کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Sanafrughu Lakum 'Ayyuhā Ath-Thaqalāni
| 055-031 اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں
|
سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَا الثَّقَلاَنِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-032 (پھر دیکھ لیں گے کہ) تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاتے ہو
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Yā Ma`shara Al-Jinni Wa Al-'Insi 'Ini Astaţa`tum 'An Tanfudhū Min 'Aqţāri As-Samāwāti Wa Al-'Arđi Fānfudhū ۚ Lā Tanfudhūna 'Illā Bisulţānin
| 055-033 اے گروہ جن و انس، گر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو نہیں بھاگ سکتے اِس کے لیے بڑا زور چاہیے
|
يَامَعْشَرَ الْجِنِّ وَالإِنسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ فَانفُذُوا لاَ ۚ تَنفُذُونَ إِلاَّ بِسُلْطَانٍ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-034 اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Yursalu `Alaykumā Shuwāžun Min Nārin Wa Nuĥāsun Falā Tantaşirāni
| 055-035 (بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے
|
يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِنْ نَارٍ وَنُحَاسٌ فَلاَ تَنتَصِرَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-036 اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Fa'idhā Anshaqqati As-Samā'u Fakānat Wardatan Kālddihāni
| 055-037 پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ ہو جائے گا؟
|
فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَة ً كَالدِّهَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-038 اے جن و انس (اُس وقت) تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Fayawma'idhin Lā Yus'alu `An Dhanbihi~ 'Insun Wa Lā Jānnun
| 055-039 اُس روز کسی انسان اور کسی جن سے اُس کا گناہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوگی
|
فَيَوْمَئِذٍ لاَ يُسْأَلُ عَنْ ذَنْبِهِ إِنسٌ وَلاَ جَانٌّ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-040 پھر (دیکھ لیا جائے گا کہ) تم دونوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Yu`rafu Al-Mujrimūna Bisīmāhum Fayu'ukhadhu Bin-Nawāşī Wa Al-'Aqdāmi
| 055-041 مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیے جائیں گے اور انہیںپیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا
|
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالأَقْدَامِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-042 اُس وقت تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Hadhihi Jahannamu Allatī Yukadhdhibu Bihā Al-Mujrimūna
| 055-043 (اُس وقت کہا جائے گا) یہ وہی جہنم ہے جس کو مجرمین جھوٹ قرار دیا کرتے تھے
|
هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ |
Yaţūfūna Baynahā Wa Bayna Ĥamīmin 'Ānin
| 055-044 اُسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے
|
يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-045 پھر اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Wa Liman Khāfa Maqāma Rabbihi Jannatāni
| 055-046 اور ہر اُس شخص کے لیے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو، دو باغ ہیں
|
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-047 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Dhawātā 'Afnānin
| 055-048 ہری بھری ڈالیوں سے بھرپور
|
ذَوَاتَا أَفْنَانٍ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-049 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Fīhimā `Aynāni Tajriyāni
| 055-050 دونوں باغوں میں دو چشمے رواں
|
فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-051 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Fīhimā Min Kulli Fākihatin Zawjāni
| 055-052 دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں
|
فِيهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-053 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Muttaki'īna `Alá Furushin Baţā'inuhā Min 'Istabraqin ۚ Wa Janá Al-Jannatayni Dānin
| 055-054 جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں سے جھکی پڑ رہی ہوں گی
|
مُتَّكِئِينَ عَلَى فُرُش ٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-055 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Fīhinna Qāşirātu Aţ-Ţarfi Lam Yaţmithhunna 'Insun Qablahum Wa Lā Jānnun
| 055-056 اِن نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھوا نہ ہوگا
|
فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلاَ جَانٌّ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-057 اپنے رب کے کن کنانعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Ka'annahunna Al-Yāqūtu Wa Al-Marjānu
| 055-058 ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی
|
كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-059 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Hal Jazā'u Al-'Iĥsāni 'Illā Al-'Iĥsānu
| 055-060 نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے
|
هَلْ جَزَاءُ الإِحْسَانِ إِلاَّ الإِحْسَانُ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-061 پھر اے جن و انس، اپنے رب کے کن کن اوصاف حمیدہ کا تم انکار کرو گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Wa Min Dūnihimā Jannatāni
| 055-062 اور اُن دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے
|
وَمِنْ دُونِهِمَا جَنَّتَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-063 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Mud/hāmmatāni
| 055-064 گھنے سرسبز و شاداب باغ
|
مُدْهَامَّتَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-065 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Fīhimā `Aynāni Nađđākhatāni
| 055-066 دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے
|
فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-067 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Fīhimā Fākihatun Wa Nakhlun Wa Rummānun
| 055-068 اُن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار
|
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-069 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Fīhinna Khayrātun Ĥisānun
| 055-070 اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں
|
فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-071 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Ĥūrun Maqşūrātun Fī Al-Khiyāmi
| 055-072 خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حوریں
|
حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-073 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Lam Yaţmithhunna 'Insun Qablahum Wa Lā Jānnun
| 055-074 اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا
|
لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلاَ جَانٌّ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-075 اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Muttaki'īna `Alá Rafrafin Khuđrin Wa `Abqarīyin Ĥisānin
| 055-076 وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے
|
مُتَّكِئِينَ عَلَى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ |
Fabi'ayyi 'Ālā'i Rabbikumā Tukadhdhibāni
| 055-077 اپنے رب کے کن کنانعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
|
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ |
Tabāraka Asmu Rabbika Dhī Al-Jalāli Wa Al-'Ikrāmi
| 055-078 بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام
|
تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ |
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter | Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ |