Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Wa A dh -Dh ār iyā ti Dh arwan
051-001 قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں
وَالذَّار ِيَا تِ ذَرْواً
Fālĥāmilā ti Wiq rā an
051-002 پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں
فَالْحَامِلاَتِ وِقْ راً
Fāljār iyā ti Yusrā an
051-003 پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں
فَالْجَار ِيَا تِ يُسْراً
Fālmuq assimā ti 'Am rā an
051-004 پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں
فَالْمُقَ سِّمَا تِ أَمْراً
'Inn amā Tū`adū na Laş ādiq un
051-005 حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے وہ سچی ہے
إِنَّ مَا تُوعَدُو نَ لَصَ اد ِقٌ
Wa 'Inn a A d-Dī na Lawāq i`un
051-006 اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے
وَإِنّ َ ا ل دِّي نَ لَوَاق ِ عٌ
Wa A s-Samā 'i Dh ā ti A l-Ĥubuki
051-007 قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی
وَالسَّمَا ءِ ذَا تِ ا لْحُبُ كِ
'Inn akum Lafī Q aw lin Mukh talifin
051-008 (آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سے مختلف ہے
إِنَّ كُمْ لَفِي قَ وْ لٍ مُخْ تَلِفٍ
Yu'ufaku `Anhu Man 'Ufika
051-009 اُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے
يُؤْفَكُ عَنْ هُ مَن ْ أُفِكَ
Q utila A l-Kh arrā ş ū na
051-010 مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے
قُ تِلَ ا لْخَ رَّ اصُ ونَ
Al-Ladh ī na Hum Fī Gh am ra tin Sāhū na
051-011 جو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں
ا لَّذِي نَ هُمْ فِي غَ مْرَ ةٍ سَاهُونَ
Yas'alū na 'Ayyā na Yaw mu A d-Dī ni
051-012 پوچھتے ہیں آخر وہ روز جزاء کب آئے گا؟
يَسْأَلُو نَ أَيَّا نَ يَوْ مُ ا ل دِّينِ
Yaw ma Hum `Alá A n -Nā r i Yuftanū na
051-013 وہ اُس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے
يَوْ مَ هُمْ عَلَى ا ل نّ َا ر ِ يُفْتَنُونَ
Dh ūq ū Fitnatakum Hādh ā A l-Ladh ī Kun tum Bihi Tasta`jilū na
051-014 (اِن سے کہا جائے گا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے
ذُوقُ وا فِتْنَتَكُمْ هَذَا ا لَّذِي كُن تُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ
'Inn a A l-Muttaq ī na Fī Jann ā tin Wa `Uyū nin
051-015 البتہ متقی لوگ اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے
إِنّ َ ا لْمُتَّقِ ي نَ فِي جَنّ َا تٍ وَعُيُونٍ
'Ā kh idh ī na Mā 'Ātāhum Ra bbuhum ۚ 'Inn ahum Kānū Q ab la Dh ālika Muĥsinī na
051-016 جو کچھ اُن کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے وہ اُس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے
آخِ ذِي نَ مَا آتَاهُمْ رَ بُّهُمْ ۚ إِنَّ هُمْ كَانُوا قَ بْ لَ ذَلِكَ مُحْسِنِينَ
Kānū Q alīlāan Mina A l-Lay li Mā Yahja`ū na
051-017 راتوں کو کم ہی سوتے تھے
كَانُوا قَ لِيلا ً مِنَ ا ل لَّيْ لِ مَا يَهْجَعُونَ
Wa Bil-'Asĥā r i Hum Yastagh firū na
051-018 پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافیمانگتے تھے
وَبِالأَسْحَا ر ِ هُمْ يَسْتَغْ فِرُونَ
Wa Fī 'Am wālihim Ĥaq q un Lilssā 'ili Wa A l-Maĥrū mi
051-019 اور اُن کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقّ ٌ لِلسَّا ئِلِ وَا لْمَحْرُومِ
Wa Fī A l-'Arđi 'Āyā tun Lilmūq inī na
051-020 زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے
وَفِي ا لأَرْضِ آيَا ت ٌ لِلْمُوقِ نِينَ
Wa Fī 'An fusikum ۚ 'Afalā Tub ş irū na
051-021 اور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں کیا تم کو سوجھتا نہیں؟
وَفِي أَن فُسِكُمْ ۚ أَفَلاَ تُبْ صِ رُونَ
Wa Fī A s-Samā 'i R izq ukum Wa Mā Tū`adū na
051-022 آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے
وَفِي ا ل سَّمَا ءِ ر ِزْقُ كُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
Fawara bbi A s-Samā 'i Wa A l-'Arđi 'Inn ahu Laĥaq q un Mith la Mā 'Ann akum Tan ţ iq ū na
051-023 پس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو
فَوَرَ بِّ ا ل سَّمَا ءِ وَا لأَرْضِ إِنَّ هُ لَحَقّ ٌ مِثْلَ مَا أَنَّ كُمْ تَن طِ قُ ونَ
Hal 'Atā ka Ĥadīth u Đ ay fi 'Ib rā hī ma A l-Mukra mī na
051-024 اے نبیؐ، ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی حکایت بھی تمہیں پہنچی ہے؟
هَلْ أَتَا كَ حَدِي ثُ ضَ يْ فِ إِبْ رَ اهِي مَ ا لْمُكْرَ مِينَ
'Idh Dakh alū `Alay hi Faq ālū Salāmāan ۖ Q ā la Salā mun Q aw mun Mun karū na
051-025 جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے اُس نے کہا "آپ لوگوں کو بھی سلام ہے کچھ نا آشنا سے لوگ ہیں"
إِذْ دَخَ لُوا عَلَيْ هِ فَقَ الُوا سَلاَما ً ۖ قَ ا لَ سَلاَمٌ قَ وْ مٌ مُن كَرُونَ
Farā gh a 'Ilá 'Ahlihi Fajā 'a Bi`ij lin Samī nin
051-026 پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا لا کر
فَرَ ا غَ إِلَى أَهْلِهِ فَجَا ءَ بِعِجْ لٍ سَمِينٍ
Faq arra bahu~ 'Ilayhim Q ā la 'Alā Ta'kulū na
051-027 مہمانوں کے آگے پیش کیا اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟
فَقَ رَّ بَهُ~ ُ إِلَيْهِمْ قَ ا لَ أَلاَ تَأْكُلُونَ
Fa'awjasa Minhum Kh īfatan ۖ Q ālū Lā Takh af ۖ Wa Bash sh arū hu Bigh ulā min `Alī min
051-028 پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا
فَأَوْجَسَ مِنْ هُمْ خِ يفَة ً ۖ قَ الُوا لاَ تَخَ فْ ۖ وَبَشَّرُو هُ بِغُ لاَمٍ عَلِيمٍ
Fa'aq balati A m ra 'atuhu Fī Ş arra tin Faş akkat Waj hahā Wa Q ālat `Ajū zun `Aq ī mun
051-029 یہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ!"
فَأَقْ بَلَتِ ا مْرَ أَتُهُ فِي صَ رَّ ةٍ فَصَ كَّتْ وَجْ هَهَا وَقَ الَتْ عَجُو زٌ عَقِ يمٌ
Q ālū Kadh āliki Q ā la Ra bbuki ۖ 'Inn ahu Huwa A l-Ĥakī mu A l-`Alī mu
051-030 انہوں نے کہا "یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے"
قَ الُوا كَذَلِكِ قَ ا لَ رَ بُّكِ ۖ إِنَّ هُ هُوَ ا لْحَكِي مُ ا لْعَلِيمُ
Q ā la Famā Kh aţ bukum 'Ayyuhā A l-Mursalū na
051-031 ابراہیمؑ نے کہا "اےفرستادگان الٰہی، کیا مہم آپ کو در پیش ہے؟
قَ ا لَ فَمَا خَ طْ بُكُمْ أَيُّهَا ا لْمُرْسَلُونَ
Q ālū 'Inn ā 'Ursilnā 'Ilá Q aw min Muj r imī na
051-032 انہوں نے کہا "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
قَ الُو ا إِنَّ ا أُرْسِلْنَا إِلَى قَ وْ مٍ مُجْ ر ِمِينَ
Linursila `Alayhim Ĥijāra tan Min Ţ ī nin
051-033 تاکہ اُس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَ ة ً مِن ْ طِ ينٍ
Musawwamatan `In da Ra bbika Lilmusr ifī na
051-034 جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں"
مُسَوَّمَةً عِنْ دَ رَ بِّكَ لِلْمُسْر ِفِينَ
Fa'akh ra j nā Man Kā na Fīhā Mina A l-Mu'uminī na
051-035 پھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے
فَأَخْ رَ جْ نَا مَن ْ كَا نَ فِيهَا مِنَ ا لْمُؤْمِنِينَ
Famā Wajad nā Fīhā Gh ay ra Bay tin Mina A l-Muslimī na
051-036 اور وہاں ہم نے ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا
فَمَا وَجَد ْنَا فِيهَا غَ يْ رَ بَيْ تٍ مِنَ ا لْمُسْلِمِينَ
Wa Tara knā Fīhā 'Āyatan Lilladh ī na Yakh āfū na A l-`Adh ā ba A l-'Alī ma
051-037 اس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی اُن لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں
وَتَرَ كْنَا فِيهَا آيَة ً لِلَّذِي نَ يَخَ افُو نَ ا لْعَذَا بَ ا لأَلِيمَ
Wa Fī Mūsá 'Idh 'Arsalnā hu 'Ilá Fir `aw na Bisulţ ā nin Mubī nin
051-038 اور (تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے میں جب ہم نے اُسے صریح سند کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا
وَفِي مُوسَى إِذْ أَرْسَلْنَا هُ إِلَى فِر ْعَوْ نَ بِسُلْطَ ا نٍ مُبِينٍ
Fatawallá Biru knihi Wa Q ā la Sāĥir un 'Aw Maj nū nun
051-039 تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے
فَتَوَلَّى بِرُكْنِهِ وَقَ ا لَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْ نُونٌ
Fa'akh adh nā hu Wa Junūdahu Fanabadh nāhum Fī A l-Yamm i Wa Huwa Mulī mun
051-040 آخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا
فَأَخَ ذْنَا هُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي ا لْيَمّ ِ وَهُوَ مُلِيمٌ
Wa Fī `Ā din 'Idh 'Arsalnā `Alayhimu A r-R ī ĥa A l-`Aq ī ma
051-041 اور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی
وَفِي عَا دٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ا ل رِّي حَ ا لْعَقِ يمَ
Mā Tadh aru Min Sh ay 'in 'Atat `Alay hi 'Illā Ja`alat/hu Kālrra mī mi
051-042 کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا
مَا تَذَرُ مِن ْ شَيْ ءٍ أَتَتْ عَلَيْ هِ إِلاَّ جَعَلَتْهُ كَال رَّ مِيمِ
Wa Fī Th amū da 'Idh Q ī la Lahum Tamatta`ū Ĥattá Ĥī nin
051-043 اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو
وَفِي ثَمُو دَ إِذْ قِ ي لَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّى حِينٍ
Fa`ataw `An 'Am r i Ra bbihim Fa'akh adh at/humu A ş -Ş ā`iq atu Wa Hum Yan žurū na
051-044 مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے ربکے حکم سے سرتابی کی آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے اُن کو آ لیا
فَعَتَوْا عَن ْ أَمْر ِ رَ بِّهِمْ فَأَخَ ذَتْهُمُ ا ل صَّ اعِقَ ةُ وَهُمْ يَن ظُ رُونَ
Famā A staţ ā`ū Min Q iyā min Wa Mā Kānū Mun taş ir ī na
051-045 پھر نہ اُن میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ اپنا بچاؤ کر سکتے تھے
فَمَا ا سْتَطَ اعُوا مِن ْ قِ يَا مٍ وَمَا كَانُوا مُن تَصِ ر ِينَ
Wa Q aw ma Nūĥin Min Q ab lu ۖ 'Inn ahum Kānū Q awmāan Fāsiq ī na
051-046 اور ان سب سے پہلے ہم نے نوحؑ کی قوم کو ہلاک کیا کیونکہ وہ فاسق لوگ تھے
وَقَ وْ مَ نُو حٍ مِن ْ قَ بْ لُ ۖ إِنَّ هُمْ كَانُوا قَ وْما ً فَاسِقِ ينَ
Wa A s-Samā 'a Banaynāhā Bi'ayy din Wa 'Inn ā Lamūsi`ū na
051-047 آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اِس کی قدرت رکھتے ہیں
وَالسَّمَا ءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْيدٍ وَإِنَّ ا لَمُوسِعُونَ
Wa A l-'Arđa Fara sh nāhā Fani`ma A l-Māhidū na
051-048 زمین کو ہم نے بچھایا ہے اور ہم بڑے اچھے ہموار کرنے والے ہیں
وَالأَرْضَ فَرَ شْنَاهَا فَنِعْمَ ا لْمَاهِدُونَ
Wa Min Kulli Sh ay 'in Kh alaq nā Zawjay ni La`allakum Tadh akkarū na
051-049 اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، شاید کہ تم اس سے سبق لو
وَمِن ْ كُلِّ شَيْ ءٍ خَ لَقْ نَا زَوْجَيْ نِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
Fafir rū 'Ilá A ll āhi ۖ 'Inn ī Lakum Minhu Nadh ī r un Mubī nun
051-050 تو دوڑو اللہ کی طرف، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
فَفِر ُّو ا إِلَى ا للَّ هِ ۖ إِنِّ ي لَكُمْ مِنْ هُ نَذِي رٌ مُبِينٌ
Wa Lā Taj `alū Ma`a A ll āhi 'Ilahāan 'Ākh ara ۖ 'Inn ī Lakum Minhu Nadh ī r un Mubī nun
051-051 اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، میں تمہارے لیے اُس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
وَلاَ تَجْ عَلُوا مَعَ ا للَّ هِ إِلَها ً آخَ رَ ۖ إِنِّ ي لَكُمْ مِنْ هُ نَذِي رٌ مُبِينٌ
Kadh ālika Mā 'Atá A l-Ladh ī na Min Q ab lihim Min Ra sū lin 'Illā Q ālū Sāĥir un 'Aw Maj nū nun
051-052 یونہی ہوتا رہا ہے، اِن سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون
كَذَلِكَ مَا أَتَى ا لَّذِي نَ مِن ْ قَ بْ لِهِمْ مِن ْ رَ سُو لٍ إِلاَّ قَ الُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْ نُونٌ
'Atawāş aw Bihi ۚ Bal Hum Q aw mun Ţ āgh ū na
051-053 کیا اِن سب نے آپس میں اِس پر کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے؟ نہیں، بکہ یہ سب سرکش لوگ ہیں
أَتَوَاصَ وْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَ وْ مٌ طَ اغُ ونَ
Fatawalla `Anhum Famā 'An ta Bimalū min
051-054 پس اے نبیؐ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں
فَتَوَلَّ عَنْ هُمْ فَمَا أَنْ تَ بِمَلُومٍ
Wa Dh akkir Fa'inn a A dh -Dh ikrá Tan fa`u A l-Mu'uminī na
051-055 البتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے
وَذَكِّر ْ فَإِنّ َ ا ل ذِّكْرَ ى تَن فَعُ ا لْمُؤْمِنِينَ
Wa Mā Kh alaq tu A l-Jinn a Wa A l-'In sa 'Illā Liya`budū ni
051-056 میں نے جناور انسانوں کو اِس کے سوا کسی کام کے لیے پیدا نہیں کیا ہے کہ وہ میری بندگی کریں
وَمَا خَ لَقْ تُ ا لْجِنّ َ وَا لإِن سَ إِلاَّ لِيَعْبُدُونِ
Mā 'Ur ī du Minhum Min R izq in Wa Mā 'Ur ī du 'An Yuţ `imū ni
051-057 میں اُن سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں
مَا أُر ِي دُ مِنْ هُمْ مِن ْ ر ِزْق ٍ وَمَا أُر ِي دُ أَن ْ يُطْ عِمُونِ
'Inn a A ll āha Huwa A r-Ra zzā q u Dh ū A l-Q ūwati A l-Matī nu
051-058 اللہ تو خود ہی رزاق ہے، بڑی قوت والا اور زبردست
إِنّ َ ا للَّ هَ هُوَ ا ل رَّ زَّا قُ ذُو ا لْقُ وَّةِ ا لْمَتِينُ
Fa'inn a Lilladh ī na Ž alamū Dh anūbāan Mith la Dh anū bi 'Aş ĥābihim Falā Yasta`jilū ni
051-059 پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا اِنہی جیسے لوگوں کو اُن کے حصے کا مل چکا ہے، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں
فَإِنّ َ لِلَّذِي نَ ظَ لَمُوا ذَنُوبا ً مِثْلَ ذَنُو بِ أَصْ حَابِهِمْ فَلاَ يَسْتَعْجِلُونِ
Faway lun Lilladh ī na Kafarū Min Yawmihimu A l-Ladh ī Yū`adū na
051-060 آخر کو تباہی ہے کفر کرنے والوں کے لیے اُس روز جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے
فَوَيْ ل ٌ لِلَّذِي نَ كَفَرُوا مِن ْ يَوْمِهِمُ ا لَّذِي يُوعَدُونَ
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ