Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
Yā -Sīn
036-001 یٰس
يَا-سِين
Wa A l-Q ur'ā ni A l-Ĥakī mi
036-002 قسم ہے قرآن حکیم کی
وَالْقُ رْآنِ ا لْحَكِيمِ
'Inn aka Lamina A l-Mursalī na
036-003 کہ تم یقیناً رسولوں میں سے ہو
إِنَّ كَ لَمِنَ ا لْمُرْسَلِينَ
`Alá Ş ir āţ in Mustaq ī min
036-004 سیدھے راستے پر ہو
عَلَى صِ رَ ا ط ٍ مُسْتَقِ يمٍ
Tan zī la A l-`Azī zi A r-Ra ĥī mi
036-005 (اور یہ قرآن) غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے
تَن زِي لَ ا لْعَزِي زِ ا ل رَّ حِيمِ
Litun dh ir a Q awmāan Mā 'Un dh ir a 'Ābā 'uuhum Fahum Gh āfilū na
036-006 تاکہ تم خبردار کرو ایک ایسی قوم کو جس کے باپ دادا خبردار نہ کیے گئے تھے اور اس وجہ سے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
لِتُن ذِر َ قَ وْما ً مَا أُن ذِر َ آبَا ؤُهُمْ فَهُمْ غَ افِلُونَ
Laq ad Ĥaq q a A l-Q aw lu `Alá 'Akth ar ihim Fahum Lā Yu'uminū na
036-007 اِن میں سے اکثر لوگ فیصلہ عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں، اسی لیے وہ ایمان نہیں لاتے
لَقَ د ْ حَقَّ ا لْقَ وْ لُ عَلَى أَكْثَر ِهِمْ فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ
'Inn ā Ja`alnā Fī 'A`nāq ihim 'Agh lālāan Fahiya 'Ilá A l-'Adh q ā ni Fahum Muq maĥū na
036-008 ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں، اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے ہیں
إِنَّ ا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِ هِمْ أَغْ لاَلا ً فَهِيَ إِلَى ا لأَذْقَ ا نِ فَهُمْ مُقْ مَحُونَ
Wa Ja`alnā Min Bay ni 'Aydīhim Saddāan Wa Min Kh alfihim Saddāan Fa'agh sh aynāhum Fahum Lā Yub ş irū na
036-009 ہم نے ایک دیوار اُن کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار اُن کے پیچھے ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے، انہیں اب کچھ نہیں سوجھتا
وَجَعَلْنَا مِن ْ بَيْ نِ أَيْدِيهِمْ سَدّا ً وَمِن ْ خَ لْفِهِمْ سَدّا ً فَأَغْ شَيْنَاهُمْ فَهُمْ لاَ يُبْ صِ رُونَ
Wa Sawā 'un `Alayhim 'A'an dh artahum 'Am Lam Tun dh ir hum Lā Yu'uminū na
036-010 ان کے لیے یکساں ہے، تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو، یہ نہ مانیں گے
وَسَوَا ءٌ عَلَيْهِمْ أَأَن ذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُن ذِر ْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ
'Inn amā Tun dh ir u Mani A ttaba`a A dh -Dh ikra Wa Kh ash iya A r-Ra ĥmana Bil-Gh ay bi ۖ Fabash sh ir hu Bimagh fira tin Wa 'Aj r in Kar ī min
036-011 تم تو اُسی شخص کو خبردار کر سکتے ہی جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے اُسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دو
إِنَّ مَا تُن ذِر ُ مَنِ ا تَّبَعَ ا ل ذِّكْرَ وَخَ شِيَ ا ل رَّ حْمَنَ بِا لْغَ يْ بِ ۖ فَبَشِّر ْهُ بِمَغْ فِرَ ةٍ وَأَجْ رٍ كَر ِيمٍ
'Inn ā Naĥnu Nuĥyi A l-Mawtá Wa Naktubu Mā Q addamū Wa 'Āth āra hum ۚ Wa Kulla Sh ay 'in 'Ĥş aynā hu Fī 'Imā min Mubī nin
036-012 ہم یقیناً ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں جو کچھ افعالانہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے
إِنَّ ا نَحْنُ نُحْيِ ا لْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَ دَّمُوا وَآثَارَ هُمْ ۚ وَكُلَّ شَيْ ءٍ أحْصَ يْنَا هُ فِي إِمَا مٍ مُبِينٍ
Wa A đr ib Lahum Math alāan 'Aş ĥā ba A l-Q aryati 'Idh Jā 'ahā A l-Mursalū na
036-013 اِنہیں مثال کے طور پر اُس بستی والوں کا قصہ سناؤ جبکہ اُس میں رسول آئے تھے
وَاضْ ر ِب ْ لَهُمْ مَثَلاً أَصْ حَا بَ ا لْقَ رْيَةِ إِذْ جَا ءَهَا ا لْمُرْسَلُونَ
'Idh 'Arsalnā 'Ilayhimu A th nay ni Fakadh dh abūhumā Fa`azzaznā Bith ālith in Faq ālū 'Inn ā 'Ilaykum Mursalū na
036-014 ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے تیسرا مدد کے لیے بھیجا اور ان سب نے کہا "ہم تمہاری طرف رسول کی حیثیت سے بھیجے گئے ہیں"
إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ ا ثْنَيْ نِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَ الُو ا إِنَّ ا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ
Q ālū Mā 'An tum 'Illā Bash aru n Mith lunā Wa Mā 'An zala A r-Ra ĥmā nu Min Sh ay 'in 'In 'An tum 'Illā Takdh ibū na
036-015 بستی والوں نے کہا "تم کچھ نہیں ہو مگر ہم جیسے چند انسان، اور خدائے رحمٰن نے ہرگز کوئی چیز نازل نہیں کی ہے، تم محض جھوٹ بولتے ہو"
قَ الُوا مَا أَنْ تُمْ إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُنَا وَمَا أَن زَلَ ا ل رَّ حْمَنُ مِن ْ شَيْ ءٍ إِن ْ أَنْ تُمْ إِلاَّ تَكْذِبُونَ
Q ālū Ra bbunā Ya`lamu 'Inn ā 'Ilaykum Lamursalū na
036-016 رسولوں نے کہا "ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم ضرور تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں
قَ الُوا رَ بُّنَا يَعْلَمُ إِنَّ ا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ
Wa Mā `Alaynā 'Illā A l-Balāgh u A l-Mubī nu
036-017 اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے"
وَمَا عَلَيْنَا إِلاَّ ا لْبَلاَغُ ا لْمُبِينُ
Q ālū 'Inn ā Taţ ayyarnā Bikum ۖ La'in Lam Tan tahū Lanarjumann akum Wa Layamassann akum Minn ā `Adh ā bun 'Alī mun
036-018 بستی والے کہنے لگے "ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کر دیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاؤ گے"
قَ الُو ا إِنَّ ا تَطَ يَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن ْ لَمْ تَن تَهُوا لَنَرْجُمَنَّ كُمْ وَلَيَمَسَّنَّ كُمْ مِنَّ ا عَذَا بٌ أَلِيمٌ
Q ālū Ţ ā 'iru kum Ma`akum ۚ 'A'in Dh ukkir tum ۚ Bal 'An tum Q aw mun Musr ifū na
036-019 رسولوں نے جواب دیا "تمہاری فال بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے کیا یہ باتیں تم اِس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سےگزرے ہوئے لوگ ہو"
قَ الُوا طَ ا ئِرُكُمْ مَعَكُمْ ۚ أَئِن ْ ذُكِّر ْتُمْ ۚ بَلْ أَنْ تُمْ قَ وْ مٌ مُسْر ِفُونَ
Wa Jā 'a Min 'Aq ş á A l-Madīnati Ra julun Yas`á Q ā la Yā Q aw mi A ttabi`ū A l-Mursalī na
036-020 اتنے میں شہر کے دُور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا "اے میری قوم کے لوگو، رسولوں کی پیروی اختیار کر لو
وَجَا ءَ مِن ْ أَقْ صَ ى ا لْمَدِينَةِ رَ جُلٌ يَسْعَى قَ ا لَ يَاقَ وْ مِ ا تَّبِعُوا ا لْمُرْسَلِينَ
A ttabi`ū Man Lā Yas'alukum 'Aj rā an Wa Hum Muhtadū na
036-021 پیروی کرو اُن لوگوں کی جو تم سے کوئی اجر نہیں چاہتے اور ٹھیک راستے پر ہیں
ا تَّبِعُوا مَن ْ لاَ يَسْأَلُكُمْ أَجْ را ً وَهُمْ مُهْتَدُونَ
Wa Mā Liya Lā 'A`budu A l-Ladh ī Faţ ara nī Wa 'Ilay hi Turja`ū na
036-022 آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟
وَمَا لِيَ لاَ أَعْبُدُ ا لَّذِي فَطَ رَ نِي وَإِلَيْ هِ تُرْجَعُونَ
'A'attakh idh u Min Dūnihi~ 'Ālihatan 'In Yur id ni A r-Ra ĥmā nu Biđurr in Lā Tugh ni `Ann ī Sh afā`atuhum Sh ay'ā an Wa Lā Yun q idh ū ni
036-023 کیا میں اُسے چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لوں؟ حالانکہ اگر خدائے رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ اُن کی شفاعت میرے کسی کام آ سکتی ہے اور نہ وہ مجھے چھڑا ہی سکتے ہیں
أَأَتَّخِ ذُ مِن ْ دُونِهِ آلِهَة ً إِن ْ يُر ِد ْنِ ا ل رَّ حْمَنُ بِضُ رٍّ لاَ تُغْ نِ عَنِّ ي شَفَاعَتُهُمْ شَيْ ئا ً وَلاَ يُن قِ ذُونِ
'Inn ī 'Idh āan Lafī Đ alā lin Mubī nin
036-024 اگر میں ایسا کروں تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گا
إِنِّ ي إِذا ً لَفِي ضَ لاَلٍ مُبِينٍ
'Inn ī 'Āman tu Bira bbikum Fāsma`ū ni
036-025 میں تو تمہارے رب پر ایمان لے آیا، تم بھی میری بات مان لو"
إِنِّ ي آمَنْ تُ بِرَ بِّكُمْ فَاسْمَعُونِ
Q ī la A d kh uli A l-Jann ata ۖ Q ā la Yā Lay ta Q awmī Ya`lamū na
036-026 (آخرکار ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا اور) اس شخص سے کہہ دیا گیا کہ "داخل ہو جا جنت میں" اُس نے کہا "کاش میری قوم کو معلوم ہوتا
قِ ي لَ ا د ْخُ لِ ا لْجَنَّ ةَ ۖ قَ ا لَ يَالَيْ تَ قَ وْمِي يَعْلَمُونَ
Bimā Gh afara Lī Ra bbī Wa Ja`alanī Mina A l-Mukra mī na
036-027 کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرما دی اور مجھے با عزت لوگوں میں داخل فرمایا"
بِمَا غَ فَرَ لِي رَ بِّي وَجَعَلَنِي مِنَ ا لْمُكْرَ مِينَ
Wa Mā 'An zalnā `Alá Q awmihi Min Ba`dihi Min Jun din Mina A s-Samā 'i Wa Mā Kunn ā Mun zilī na
036-028 اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھی
وَمَا أَن زَلْنَا عَلَى قَ وْمِهِ مِن ْ بَعْدِهِ مِن ْ جُن دٍ مِنَ ا ل سَّمَا ءِ وَمَا كُنَّ ا مُن زِلِينَ
'In Kānat 'Illā Ş ayĥatan Wāĥidatan Fa'idh ā Hum Kh āmidū na
036-029 بس ایک دھماکہ ہوا اور یکایک وہ سببجھ کر رہ گئے
إِن ْ كَانَتْ إِلاَّ صَ يْحَة ً وَاحِدَة ً فَإِذَا هُمْ خَ امِدُونَ
Yā Ĥasra tan `Alá A l-`Ibā di ۚ Mā Ya'tīhim Min Ra sū lin 'Illā Kānū Bihi Yastahzi'ūn
036-030 افسوس بندوں کے حال پر، جو رسول بھی ان کے پاس آیا اُس کا وہ مذاق ہی اڑاتے رہے
يَاحَسْرَ ةً عَلَى ا لْعِبَا دِ مَا ۚ يَأْتِيهِمْ مِن ْ رَ سُو لٍ إِلاَّ كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُ ون
'Alam Yara w Kam 'Ahlaknā Q ab lahum Mina A l-Q urū ni 'Ann ahum 'Ilayhim Lā Yarji`ū na
036-031 کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے؟
أَلَمْ يَرَ وْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَ بْ لَهُمْ مِنَ ا لْقُ رُو نِ أَنَّ هُمْ إِلَيْهِمْ لاَ يَرْجِعُونَ
Wa 'In Kullun Lamm ā Jamī `un Ladaynā Muĥđarū na
036-032 ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہے
وَإِن ْ كُلّ ٌ لَمَّ ا جَمِي ع ٌ لَدَيْنَا مُحْضَ رُونَ
Wa 'Āyatun Lahumu A l-'Arđu A l-Maytatu 'Aĥyaynāhā Wa 'Akh ra j nā Minhā Ĥabbāan Faminhu Ya'kulū na
036-033 اِن لوگوں کے لئے بے جان زمین ایک نشانی ہے ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیں
وَآيَة ٌ لَهُمُ ا لأَرْضُ ا لْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَأَخْ رَ جْ نَا مِنْ هَا حَبّا ً فَمِنْ هُ يَأْكُلُونَ
Wa Ja`alnā Fīhā Jann ā tin Min Nakh ī lin Wa 'A`nā bin Wa Fajjarnā Fīhā Mina A l-`Uyū ni
036-034 ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر چشمے پھوڑ نکالے
وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنّ َا تٍ مِن ْ نَخِ ي لٍ وَأَعْنَا بٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ ا لْعُيُونِ
Liya'kulū Min Th amar ihi Wa Mā `Amilat/hu 'Aydīhim ۖ 'Afalā Yash kurū na
036-035 تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟
لِيَأْكُلُوا مِن ْ ثَمَر ِهِ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ ۖ أَفَلاَ يَشْكُرُونَ
Sub ĥā na A l-Ladh ī Kh alaq a A l-'Azwā ja Kullahā Mimm ā Tun bitu A l-'Arđu Wa Min 'An fusihim Wa Mimm ā Lā Ya`lamū na
036-036 پاک ہے وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود اِن کی اپنی جنس (یعنی نوع انسانی) میں سے یا اُن اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیں
سُبْ حَا نَ ا لَّذِي خَ لَقَ ا لأَزْوَا جَ كُلَّهَا مِمَّ ا تُنْ بِتُ ا لأَرْضُ وَمِن ْ أَن فُسِهِمْ وَمِمَّ ا لاَ يَعْلَمُونَ
Wa 'Āyatun Lahumu A l-Lay lu Naslakh u Minhu A n -Nahā ra Fa'idh ā Hum Mužlimū na
036-037 اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اوپر سے دن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہے
وَآيَة ٌ لَهُمُ ا ل لَّيْ لُ نَسْلَخُ مِنْ هُ ا ل نَّ هَا رَ فَإِذَا هُمْ مُظْ لِمُونَ
Wa A sh -Sh am su Taj r ī Limustaq arr in Lahā ۚ Dh ālika Taq dī r u A l-`Azī zi A l-`Alī mi
036-038 اور سورج، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے
وَالشَّمْسُ تَجْ ر ِي لِمُسْتَقَ رٍّ لَهَا ۚ ذَلِكَ تَقْ دِي رُ ا لْعَزِي زِ ا لْعَلِيمِ
Wa A l-Q amara Q addarnā hu Manāzila Ĥattá `Ā da Kāl`urjū ni A l-Q adī mi
036-039 اور چاند، اُس کے لیے ہم نےمنزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہے
وَالْقَ مَرَ قَ دَّرْنَا هُ مَنَازِلَ حَتَّى عَا دَ كَالْعُرْجُو نِ ا لْقَ دِيمِ
Lā A sh -Sh am su Yan bagh ī Lahā 'An Tud r ika A l-Q amara Wa Lā A l-Lay lu Sābiq u A n -Nahā r i ۚ Wa Kullun Fī Falakin Yasbaĥū na
036-040 نہ سورج کے بس میں یہ ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جا سکتی ہے سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں
لاَ ا ل شَّمْسُ يَنْ بَغِ ي لَهَا أَن ْ تُد ْر ِكَ ا لْقَ مَرَ وَلاَ ا ل لَّيْ لُ سَابِقُ ا ل نَّ هَا ر ِ ۚ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
Wa 'Āyatun Lahum 'Ann ā Ĥamalnā Dh urr īyatahum Fī A l-Fulki A l-Mash ĥū ni
036-041 اِن کے لیے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے اِن کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کر دیا
وَآيَة ٌ لَهُمْ أَنَّ ا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي ا لْفُلْكِ ا لْمَشْحُونِ
Wa Kh alaq nā Lahum Min Mith lihi Mā Yarkabū na
036-042 اور پھر اِن کے لیے ویسی ہی کشتیاں اور پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں
وَخَ لَقْ نَا لَهُمْ مِن ْ مِثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ
Wa 'In Nash a' Nugh r iq hum Falā Ş ar īkh a Lahum Wa Lā Hum Yun q adh ū na
036-043 ہم چاہیں تو اِن کو غرق کر دیں، کوئی اِن کی فریاد سننے والا نہ ہو اور کسی طرح یہ نہ بچائے جا سکیں
وَإِن ْ نَشَأْ نُغْ ر ِقْ هُمْ فَلاَ صَ ر ِي خَ لَهُمْ وَلاَ هُمْ يُن قَ ذُونَ
'Illā Ra ĥmatan Minn ā Wa Matā`āan 'Ilá Ĥī nin
036-044 بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہے
إِلاَّ رَ حْمَة ً مِنَّ ا وَمَتَاعا ً إِلَى حِينٍ
Wa 'Idh ā Q ī la Lahumu A ttaq ū Mā Bay na 'Aydīkum Wa Mā Kh alfakum La`allakum Turĥamū na
036-045 اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بچو اُس انجام سے جو تمہارے آگے آ رہا ہے اور تمہارے پیچھے گزر چکا ہے، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ سنی اَن سنی کر جاتے ہیں)
وَإِذَا قِ ي لَ لَهُمُ ا تَّقُ وا مَا بَيْ نَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَ لْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
Wa Mā Ta'tīhim Min 'Āyatin Min 'Āyā ti Ra bbihim 'Illā Kānū `Anhā Mu`r iđī na
036-046 اِن کے سامنے اِن کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے یہ اس کی طرف التفات نہیں کرتے
وَمَا تَأْتِيهِمْ مِن ْ آيَةٍ مِن ْ آيَا تِ رَ بِّهِمْ إِلاَّ كَانُوا عَنْ هَا مُعْر ِضِ ينَ
Wa 'Idh ā Q ī la Lahum 'An fiq ū Mimm ā Ra zaq akumu A ll āhu Q ā la A l-Ladh ī na Kafarū Lilladh ī na 'Āmanū 'Anuţ `imu Man Law Yash ā 'u A ll āhu 'Aţ `amahu~ 'In 'An tum 'Illā Fī Đ alā lin Mubī nin
036-047 اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اُس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ایمان لانے والوںکو جواب دیتے ہیں "کیا ہم اُن کو کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو"
وَإِذَا قِ ي لَ لَهُمْ أَن فِقُ وا مِمَّ ا رَ زَقَ كُمُ ا للَّ هُ قَ ا لَ ا لَّذِي نَ كَفَرُوا لِلَّذِي نَ آمَنُو ا أَنُطْ عِمُ مَن ْ لَوْ يَشَا ءُ ا للَّ هُ أَطْ عَمَهُ~ ُ إِن ْ أَنْ تُمْ إِلاَّ فِي ضَ لاَلٍ مُبِينٍ
Wa Yaq ūlū na Matá Hādh ā A l-Wa`du 'In Kun tum Ş ādiq ī na
036-048 یہ لوگ کہتے ہیں کہ "یہ قیامت کی دھمکی آخر کب پوری ہو گی؟ بتاؤ اگر تم سچے ہو"
وَيَقُ ولُو نَ مَتَى هَذَا ا لْوَعْدُ إِن ْ كُن تُمْ صَ ادِقِ ينَ
Mā Yan žurū na 'Illā Ş ayĥatan Wāĥidatan Ta'kh udh uhum Wa Hum Yakh iş ş imū na
036-049 دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گے
مَا يَن ظُ رُو نَ إِلاَّ صَ يْحَة ً وَاحِدَة ً تَأْخُ ذُهُمْ وَهُمْ يَخِ صِّ مُونَ
Falā Yastaţ ī`ū na Tawş iyatan Wa Lā 'Ilá 'Ahlihim Yarji`ū na
036-050 اور اُس وقت یہ وصیت تک نہ کر سکیں گے، نہ اپنے گھروں کو پلٹ سکیں گے
فَلاَ يَسْتَطِ يعُو نَ تَوْصِ يَة ً وَلاَ إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ
Wa Nufikh a Fī A ş -Ş ū r i Fa'idh ā Hum Mina A l-'Aj dāth i 'Ilá Ra bbihim Yan silū na
036-051 پھر ایک صور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے
وَنُفِخَ فِي ا ل صُّ و ر ِ فَإِذَا هُمْ مِنَ ا لأَجْ دَا ثِ إِلَى رَ بِّهِمْ يَن سِلُونَ
Q ālū Yā Waylanā Man Ba`ath anā Min Marq adinā ۜ ۗ Hādh ā Mā Wa`ada A r-Ra ĥmā nu Wa Ş adaq a A l-Mursalū na
036-052 گھبرا کر کہیں گے: "ارے، یہ کس نے ہمیں ہماری خواب گاہ سے اُٹھا کھڑا کیا؟" "یہ وہی چیز ہے جس کا خدائے رحمان نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں کی بات سچی تھی"
قَ الُوا يَاوَيْلَنَا مَن ْ بَعَثَنَا مِن ْ مَرْقَ دِنَا هَذَا ۜ ۗ مَا وَعَدَ ا ل رَّ حْمَنُ وَصَ دَقَ ا لْمُرْسَلُونَ
'In Kānat 'Illā Ş ayĥatan Wāĥidatan Fa'idh ā Hum Jamī `un Ladaynā Muĥđarū na
036-053 ایک ہی زور کی آواز ہو گی اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیے جائیں گے
إِن ْ كَانَتْ إِلاَّ صَ يْحَة ً وَاحِدَة ً فَإِذَا هُمْ جَمِي ع ٌ لَدَيْنَا مُحْضَ رُونَ
Fālyaw ma Lā Tužlamu Nafsun Sh ay'ā an Wa Lā Tuj zaw na 'Illā Mā Kun tum Ta`malū na
036-054 آج کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے عمل تم کرتے رہے تھے
فَالْيَوْ مَ لاَ تُظْ لَمُ نَفْسٌ شَيْ ئا ً وَلاَ تُجْ زَوْ نَ إِلاَّ مَا كُن تُمْ تَعْمَلُونَ
'Inn a 'Aş ĥā ba A l-Jann ati A l-Yaw ma Fī Sh ugh ulin Fākihū na
036-055 آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیں
إِنّ َ أَصْ حَا بَ ا لْجَنَّ ةِ ا لْيَوْ مَ فِي شُغُ لٍ فَاكِهُونَ
Hum Wa 'Azwājuhum Fī Ž ilā lin `Alá A l-'Arā 'iki Muttaki'ū na
036-056 وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں ہیں مسندوں پر تکیے لگائے ہوئے
هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِ لاَلٍ عَلَى ا لأَرَا ئِكِ مُتَّكِئُ ونَ
Lahum Fīhā Fākihatun Wa Lahum Mā Yadda`ū na
036-057 ہر قسم کی لذیذ چیزیں کھانےپینے کو ان کے لیے وہاں موجود ہیں، جو کچھ وہ طلب کریں اُن کے لیے حاضر ہے
لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُمْ مَا يَدَّعُونَ
Salā mun Q awlāan Min Ra bbin Ra ĥī min
036-058 رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا گیا ہے
سَلاَمٌ قَ وْلا ً مِن ْ رَ بٍّ رَ حِيمٍ
Wa A m tāzū A l-Yaw ma 'Ayyuhā A l-Muj r imū na
036-059 اور اے مجرمو، آج تم چھٹ کر الگ ہو جاؤ
وَامْتَازُوا ا لْيَوْ مَ أَيُّهَا ا لْمُجْ ر ِمُونَ
'Alam 'A`had 'Ilaykum Yā Banī 'Ādama 'An Lā Ta`budū A sh -Sh ayţ ā na ۖ 'Inn ahu Lakum `Adū wun Mubī nun
036-060 آدمؑ کے بچو، کیا میں نے تم کو ہدایت نہ کی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کرو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
أَلَمْ أَعْهَد ْ إِلَيْكُمْ يَابَنِي آدَمَ أَن ْ لاَ تَعْبُدُوا ا ل شَّيْطَ ا نَ إِنَّ هُ ۖ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ
Wa 'Ani A `budūnī ۚ Hādh ā Ş ir āţ un Mustaq ī mun
036-061 اور میری ہی بندگی کرو، یہ سیدھا راستہ ہے؟
وَأَنِ ا عْبُدُونِي ۚ هَذَا صِ رَ ا ط ٌ مُسْتَقِ يمٌ
Wa Laq ad 'Ađalla Min kum Jibillāan Kath īr āan ۖ 'Afalam Takūnū Ta`q ilū na
036-062 مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کر دیا کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟
وَلَقَ د ْ أَضَ لَّ مِنْ كُمْ جِبِلّا ً كَثِير اً ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِ لُونَ
Hadh ihi Jahann amu A llatī Kun tum Tū`adū na
036-063 یہ وہی جہنم ہے جس سے تم کو ڈرایا جاتا رہا تھا
هَذِهِ جَهَنَّ مُ ا لَّتِي كُن تُمْ تُوعَدُونَ
A ş lawhā A l-Yaw ma Bimā Kun tum Takfurū na
036-064 جو کفر تم دنیا میں کرتے رہے ہو اُس کی پاداش میں اب اِس کا ایندھن بنو
ا صْ لَوْهَا ا لْيَوْ مَ بِمَا كُن تُمْ تَكْفُرُونَ
Al-Yaw ma Nakh timu `Alá 'Afwāhihim Wa Tukallimunā 'Aydīhim Wa Tash /hadu 'Arjuluhum Bimā Kānū Yaksibū na
036-065 آج ہم اِن کے منہ بند کیے دیتے ہیں، اِن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیں
ا لْيَوْ مَ نَخْ تِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
Wa Law Nash ā 'u Laţ amasnā `Alá 'A`yunihim Fāstabaq ū A ş -Ş ir ā ţ a Fa'ann á Yub ş irū na
036-066 ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟
وَلَوْ نَشَا ءُ لَطَ مَسْنَا عَلَى أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُ وا ا ل صِّ رَ ا طَ فَأَنَّ ى يُبْ صِ رُونَ
Wa Law Nash ā 'u Lamasakh nāhum `Alá Makānatihim Famā A staţ ā`ū Muđīyāan Wa Lā Yarji`ū na
036-067 ہم چاہیں تو اِنہیں اِن کی جگہ ہی پر اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیں
وَلَوْ نَشَا ءُ لَمَسَخْ نَاهُمْ عَلَى مَكَانَتِهِمْ فَمَا ا سْتَطَ اعُوا مُضِ يّا ً وَلاَ يَرْجِعُونَ
Wa Man Nu`amm ir hu Nunakkis/hu Fī A l-Kh alq i ۖ 'Afalā Ya`q ilū na
036-068 جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم الٹ ہی دیتے ہیں، کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی؟
وَمَن ْ نُعَمِّ ر ْهُ نُنَكِّسْهُ فِي ا لْخَ لْقِ ۖ أَفَلاَ يَعْقِ لُونَ
Wa Mā `Allam nā hu A sh -Sh i`ra Wa Mā Yan bagh ī Lahu~ ۚ 'In Huwa 'Illā Dh ikru n Wa Q ur'ā nun Mubī nun
036-069 ہم نے اِس (نبی) کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب
وَمَا عَلَّمْنَا هُ ا ل شِّعْرَ وَمَا يَنْ بَغِ ي لَهُ~ ُ ۚ إِن ْ هُوَ إِلاَّ ذِكْرٌ وَقُ رْآنٌ مُبِينٌ
Liyun dh ir a Man Kā na Ĥayyāan Wa Yaĥiq q a A l-Q aw lu `Alá A l-Kāfir ī na
036-070 تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردار کر دے جو زندہ ہو اور انکار کرنے والوں پر حجت قائم ہو جائے
لِيُنْ ذِر َ مَن ْ كَا نَ حَيّا ً وَيَحِقَّ ا لْقَ وْ لُ عَلَى ا لْكَافِر ِينَ
'Awalam Yara w 'Ann ā Kh alaq nā Lahum Mimm ā `Amilat 'Aydīnā 'An`āmāan Fahum Lahā Mālikū na
036-071 کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے اِن کے لیے مویشی پیدا کیے اور اب یہ ان کے مالک ہیں
أَوَلَمْ يَرَ وْا أَنَّ ا خَ لَقْ نَا لَهُمْ مِمَّ ا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْ عَاما ً فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ
Wa Dh allalnāhā Lahum Faminhā Ra kūbuhum Wa Minhā Ya'kulū na
036-072 ہم نے اُنہیں اس طرح اِن کے بس میں کر دیا ہے کہ اُن میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں، کسی کا یہ گوشت کھاتے ہیں
وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْ هَا رَ كُوبُهُمْ وَمِنْ هَا يَأْكُلُونَ
Wa Lahum Fīhā Manāfi`u Wa Mash ār ibu ۖ 'Afalā Yash kurū na
036-073 اور اُن کے اندر اِن کے لیے طرح طرح کے فوائد اور مشروبات ہیں پھر کیا یہ شکر گزار نہیں ہوتے؟
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَار ِبُ ۖ أَفَلاَ يَشْكُرُونَ
Wa A ttakh adh ū Min Dū ni A ll ā hi 'Ālihatan La`allahum Yun ş arū na
036-074 یہ سب کچھ ہوتے ہوئے اِنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنا لیے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ اِن کی مدد کی جائے گی
وَاتَّخَ ذُوا مِن ْ دُو نِ ا للَّ هِ آلِهَة ً لَعَلَّهُمْ يُن صَ رُونَ
Lā Yastaţ ī`ū na Naş ra hum Wa Hum Lahum Jun dun Muĥđarū na
036-075 وہ اِن کی کوئی مدد نہیں کر سکتے بلکہ یہ لوگ الٹے اُن کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں
لاَ يَسْتَطِ يعُو نَ نَصْ رَ هُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُن دٌ مُحْضَ رُونَ
Falā Yaĥzun ka Q awluhum ۘ 'Inn ā Na`lamu Mā Yusir rū na Wa Mā Yu`linū na
036-076 اچھا، جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں، اِن کی چھپی اور کھلی سب باتوں کو ہم جانتے ہیں
فَلاَ يَحْزُنْ كَ قَ وْلُهُمْ ۘ إِنَّ ا نَعْلَمُ مَا يُسِر ُّو نَ وَمَا يُعْلِنُونَ
'Awalam Yara A l-'In sā nu 'Ann ā Kh alaq nā hu Min Nuţ fatin Fa'idh ā Huwa Kh aş ī mun Mubī nun
036-077 کیا انسان دیکھتا نہیں ہے کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا اور پھر وہ صریح جھگڑالو بن کر کھڑا ہو گیا؟
أَوَلَمْ يَرَ ا لإِن سَا نُ أَنَّ ا خَ لَقْ نَا هُ مِن ْ نُطْ فَةٍ فَإِذَا هُوَ خَ صِ ي مٌ مُبِينٌ
Wa Đ ara ba Lanā Math alāan Wa Nasiya Kh alq ahu ۖ Q ā la Man Yuĥyī A l-`Ižā ma Wa Hiya Ra mī mun
036-078 اب وہ ہم پرمثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے کہتا ہے "کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟"
وَضَ رَ بَ لَنَا مَثَلا ً وَنَسِيَ خَ لْقَ هُ ۖ قَ ا لَ مَن ْ يُحْيِي ا لْعِظَ ا مَ وَهِيَ رَ مِيمٌ
Q ul Yuĥyīhā A l-Ladh ī 'An sh a'ahā 'Awwala Marra tin ۖ Wa Huwa Bikulli Kh alq in `Alī mun
036-079 اس سے کہو، اِنہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انہیں پیدا کیا تھا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہے
قُ لْ يُحْيِيهَا ا لَّذِي أَن شَأَهَا أَوَّلَ مَرَّ ةٍ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ خَ لْقٍ عَلِيمٌ
Al-Ladh ī Ja`ala Lakum Mina A sh -Sh ajar i A l-'Akh đar i Nārā an Fa'idh ā 'An tum Minhu Tūq idū na
036-080 وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہو
ا لَّذِي جَعَلَ لَكُمْ مِنَ ا ل شَّجَر ِ ا لأَخْ ضَ ر ِ نَارا ً فَإِذَا أَنْ تُمْ مِنْ هُ تُوقِ دُونَ
'Awalay sa A l-Ladh ī Kh alaq a A s-Samāwā ti Wa A l-'Arđa Biq ādir in `Alá 'An Yakh luq a Mith lahum ۚ Balá Wa Huwa A l-Kh allā q u A l-`Alī mu
036-081 کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اِس پر قادر نہیں ہے کہ اِن جیسوں کو پیدا کر سکے؟ کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہر خلاق ہے
أَوَلَيْ سَ ا لَّذِي خَ لَقَ ا ل سَّمَاوَا تِ وَا لأَرْضَ بِقَ ادِر ٍ عَلَى أَن ْ يَخْ لُقَ مِثْلَهُمْ ۚ بَلَى وَهُوَ ا لْخَ لاَّقُ ا لْعَلِيمُ
'Inn amā 'Am ru hu~ 'Idh ā 'Ar ā da Sh ay'ā an 'An Yaq ū la Lahu Kun Fayakū nu
036-082 وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے
إِنَّ مَا أَمْرُهُ~ ُ إِذَا أَرَ ا دَ شَيْ ئاً أَن ْ يَقُ و لَ لَهُ كُن ْ فَيَكُونُ
Fasub ĥā na A l-Ladh ī Biyadihi Malakū tu Kulli Sh ay 'in Wa 'Ilay hi Turja`ū na
036-083 پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے
فَسُبْ حَا نَ ا لَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُو تُ كُلِّ شَيْ ءٍ وَإِلَيْ هِ تُرْجَعُونَ
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ