Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ
'Alif-Lām -Rā ۚ Tilka 'Āyā tu A l-Kitā bi Wa Q ur'ā nin Mubī nin
015-001 ا ل ر یہ آیات ہیں کتاب الٰہی اور قرآن مبین کی
أَلِف-لَام-رَ ا ۚ تِلْكَ آيَا تُ ا لْكِتَا بِ وَقُ رْآنٍ مُبِينٍ
Ru bamā Yawaddu A l-Ladh ī na Kafarū Law Kānū Muslimī na
015-002 بعید نہیں کہ ایک وقت وہ آ جائے جب وہی لوگ جنہوں نے آج (دعوت اسلام کو قبول کرنے سے) انکار کر دیا ہے پچھتا پچھتا کر کہیں گے کہ کاش ہم نے سر تسلیم خم کر دیا ہوتا
رُبَمَا يَوَدُّ ا لَّذِي نَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ
Dh arhum Ya'kulū Wa Yatamatta`ū Wa Yulhihimu A l-'Amalu ۖ Fasaw fa Ya`lamū na
015-003 چھوڑو اِنہیں کھائیں، پییں، مزے کریں، اور بھلاوے میں ڈالے رکھے اِن کو جھوٹی امید عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ ا لأَمَلُ ۖ فَسَوْ فَ يَعْلَمُونَ
Wa Mā 'Ahlaknā Min Q aryatin 'Illā Wa Lahā Kitā bun Ma`lū mun
015-004 ہم نے اِس سے پہلے جس بستی کو بھی ہلاک کیا ہے اس کے لیے ایک خاص مہلت عمل لکھی جاچکی تھی
وَمَا أَهْلَكْنَا مِن ْ قَ رْيَةٍ إِلاَّ وَلَهَا كِتَا بٌ مَعْلُومٌ
Mā Tasbiq u Min 'Umm atin 'Ajalahā Wa Mā Yasta'kh irū na
015-005 کوئی قوم نہ اپنے وقت مقرر سے پہلے ہلاک ہوسکتی ہے، نہ اُس کے بعد چھوٹ سکتی ہے
مَا تَسْبِقُ مِن ْ أُمَّ ةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِ رُونَ
Wa Q ālū Yā 'Ayyuhā A l-Ladh ī Nuzzila `Alay hi A dh -Dh ikru 'Inn aka Lamaj nū nun
015-006 یہ لوگ کہتے ہیں "اے وہ شخص جس پر ذکر نازل ہوا ہے، تو یقیناً دیوانہ ہے
وَقَ الُوا يَا أَيُّهَا ا لَّذِي نُزِّلَ عَلَيْ هِ ا ل ذِّكْرُ إِنَّ كَ لَمَجْ نُونٌ
Law Mā Ta'tīnā Bil-Malā 'ikati 'In Kun ta Mina A ş -Ş ādiq ī na
015-007 اگر تو سچا ہے تو ہمارے سامنے فرشتوں کو لے کیوں نہیں آتا؟"
لَوْ مَا تَأْتِينَا بِا لْمَلاَئِكَةِ إِن ْ كُنْ تَ مِنَ ا ل صَّ ادِقِ ينَ
Mā Nunazzilu A l-Malā 'ikata 'Illā Bil-Ĥaq q i Wa Mā Kānū 'Idh āan Mun žar ī na
015-008 ہم فرشتوں کو یوں ہی نہیں اتار دیا کرتے وہ جب اترتے ہیں تو حق کے ساتھ اترتے ہیں، اور پھر لوگوں کو مہلت نہیں دی جاتی
مَا نُنَزِّلُ ا لْمَلاَئِكَةَ إِلاَّ بِا لْحَقِّ وَمَا كَانُو ا إِذا ً مُنْ ظَ ر ِينَ
'Inn ā Naĥnu Nazzalnā A dh -Dh ikra Wa 'Inn ā Lahu Laĥāfižū na
015-009 رہا یہ ذکر، تو اِس کو ہم نے نازل کیا ہے اور ہم خود اِس کے نگہبان ہیں
إِنَّ ا نَحْنُ نَزَّلْنَا ا ل ذِّكْرَ وَإِنَّ ا لَهُ لَحَافِظُ ونَ
Wa Laq ad 'Arsalnā Min Q ab lika Fī Sh iya`i A l-'Awwalī na
015-010 اے محمدؐ، ہم تم سے پہلے بہتسی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں
وَلَقَ د ْ أَرْسَلْنَا مِن ْ قَ بْ لِكَ فِي شِيَعِ ا لأَوَّلِينَ
Wa Mā Ya'tīhim Min Ra sū lin 'Illā Kānū Bihi Yastahzi'ū na
015-011 کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کہ پاس کوئی رسول آیا ہو اور اُنہوں نے اُس کا مذاق نہ اڑایا ہو
وَمَا يَأْتِيهِمْ مِن ْ رَ سُو لٍ إِلاَّ كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُ ونَ
Kadh ālika Naslukuhu Fī Q ulū bi A l-Muj r imī na
015-012 مجرمین کے دلوں میں تو ہم اس ذکر کو اِسی طرح (سلاخ کے مانند) گزارتے ہیں
كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُ لُو بِ ا لْمُجْ ر ِمِينَ
Lā Yu'uminū na Bihi ۖ Wa Q ad Kh alat Sunn atu A l-'Awwalī na
015-013 وہ اِس پر ایمان نہیں لایا کرتے قدیم سے اِس قماش کے لوگوں کا یہی طریقہ چلا آ رہا ہے
لاَ يُؤْمِنُو نَ بِهِ ۖ وَقَ د ْ خَ لَتْ سُنَّ ةُ ا لأَوَّلِينَ
Wa Law Fataĥnā `Alayhim Bābāan Mina A s-Samā 'i Fažallū Fī hi Ya`ru jū na
015-014 اگر ہم اُن پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیتے اور وہ دن دہاڑے اُس میں چڑھنے بھی لگتے
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابا ً مِنَ ا ل سَّمَا ءِ فَظَ لُّوا فِي هِ يَعْرُجُونَ
Laq ālū 'Inn amā Sukkira t 'Ab ş āru nā Bal Naĥnu Q aw mun Masĥūrū na
015-015 تب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری آنکھوں کو دھوکا ہو رہا ہے، بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے
لَقَ الُو ا إِنَّ مَا سُكِّرَ تْ أَبْ صَ ارُنَا بَلْ نَحْنُ قَ وْ مٌ مَسْحُورُونَ
Wa Laq ad Ja`alnā Fī A s-Samā 'i Burūjāan Wa Zayyann āhā Lilnn āžir ī na
015-016 یہ ہماری کار فرمائی ہے کہ آسمان میں ہم نے بہت سے مضبوط قلعے بنائے، اُن کو دیکھنے والوں کے لیے مزین کیا
وَلَقَ د ْ جَعَلْنَا فِي ا ل سَّمَا ءِ بُرُوجا ً وَزَيَّنَّ اهَا لِلنَّ اظِ ر ِينَ
Wa Ĥafižnāhā Min Kulli Sh ayţ ā nin Ra jī min
015-017 اور ہر شیطان مردود سے ان کو محفوظ کر دیا
وَحَفِظْ نَاهَا مِن ْ كُلِّ شَيْطَ ا نٍ رَ جِيمٍ
'Illā Mani A stara q a A s-Sam `a Fa'atba`ahu Sh ihā bun Mubī nun
015-018 کوئی شیطان ان میں راہ نہیں پا سکتا، الا یہ کہ کچھ سن گن لے لے اور جب وہ سن گن لینے کی کوشش کرتا ہے تو ایک شعلہ روشن اُس کا پیچھا کرتا ہے
إِلاَّ مَنِ ا سْتَرَ قَ ا ل سَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَا بٌ مُبِينٌ
Wa A l-'Arđa Madad nāhā Wa 'Alq aynā Fīhā Ra wāsiya Wa 'An batnā Fīhā Min Kulli Sh ay 'in Mawzū nin
015-019 ہم نے زمین کو پھیلایا، اُس میں پہاڑ جمائے، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اگائی
وَالأَرْضَ مَدَد ْنَاهَا وَأَلْقَ يْنَا فِيهَا رَ وَاسِيَ وَأَنْ بَتْنَا فِيهَا مِن ْ كُلِّ شَيْ ءٍ مَوْزُونٍ
Wa Ja`alnā Lakum Fīhā Ma`āyish a Wa Man Lastum Lahu Bir āziq ī na
015-020 اور اس میں معیشت کے اسباب فراہم کیے، تمہارے لیے بھی اور اُن بہت سی مخلوقات کے لیے بھی جن کے رازق تمنہیں ہو
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن ْ لَسْتُمْ لَهُ بِرَ ازِقِ ينَ
Wa 'In Min Sh ay 'in 'Illā `In danā Kh azā 'inuhu Wa Mā Nunazziluhu~ 'Illā Biq adar in Ma`lū min
015-021 کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں، اور جس چیز کو بھی ہم نازل کرتے ہیں ایک مقرر مقدار میں نازل کرتے ہیں
وَإِن ْ مِن ْ شَيْ ءٍ إِلاَّ عِنْ دَنَا خَ زَا ئِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ~ ُ إِلاَّ بِقَ دَرٍ مَعْلُومٍ
Wa 'Arsalnā A r-R iyā ĥa Lawāq iĥa Fa'an zalnā Mina A s-Samā 'i Mā 'an Fa'asq aynākumū hu Wa Mā 'An tum Lahu Bikh āzinī na
015-022 بار آور ہواؤں کو ہم ہی بھیجتے ہیں، پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں، اور اُس پانی سے تمہیں سیراب کرتے ہیں اِس دولت کے خزانہ دار تم نہیں ہو
وَأَرْسَلْنَا ا ل رِّيَا حَ لَوَاقِ حَ فَأَنْ زَلْنَا مِنَ ا ل سَّمَا ءِ مَا ء ً فَأَسْقَ يْنَاكُمُو هُ وَمَا أَنْ تُمْ لَهُ بِخَ ازِنِينَ
Wa 'Inn ā Lanaĥnu Nuĥyī Wa Numī tu Wa Naĥnu A l-Wār ith ū na
015-023 زندگی اور موت ہم دیتے ہیں، اور ہم ہی سب کے وارث ہونے والے ہیں
وَإِنَّ ا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِي تُ وَنَحْنُ ا لْوَار ِثُونَ
Wa Laq ad `Alim nā A l-Mustaq dimī na Min kum Wa Laq ad `Alim nā A l-Musta'kh ir ī na
015-024 پہلے جو لوگ تم میں سے ہو گزرے ہیں اُن کو بھی ہم نے دیکھ رکھا ہے، اور بعد کے آنے والے بھی ہماری نگاہ میں ہیں
وَلَقَ د ْ عَلِمْنَا ا لْمُسْتَقْ دِمِي نَ مِنْ كُمْ وَلَقَ د ْ عَلِمْنَا ا لْمُسْتَأْخِ ر ِينَ
Wa 'Inn a Ra bbaka Huwa Yaĥsh uru hum ۚ 'Inn ahu Ĥakī mun `Alī mun
015-025 یقیناً تمہارا رب ان سب کو اکٹھا کرے گا، وہ حکیم بھی ہے اور علیم بھی
وَإِنّ َ رَ بَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّ هُ حَكِي مٌ عَلِيمٌ
Wa Laq ad Kh alaq nā A l-'In sā na Min Ş alş ā lin Min Ĥama'iin Masnū nin
015-026 ہم نے انسان کو سٹری ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے بنایا
وَلَقَ د ْ خَ لَقْ نَا ا لإِن سَا نَ مِن ْ صَ لْصَ ا لٍ مِن ْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ
Wa A l-Jā nn a Kh alaq nā hu Min Q ab lu Min Nā r i A s-Samū mi
015-027 اور اُس سے پہلے جنوں کو ہم آگ کی لپٹ سے پیدا کر چکے تھے
وَالْجَا نّ َ خَ لَقْ نَا هُ مِن ْ قَ بْ لُ مِن ْ نَا ر ِ ا ل سَّمُومِ
Wa 'Idh Q ā la Ra bbuka Lilmalā 'ikati 'Inn ī Kh āliq un Bash arā an Min Ş alş ā lin Min Ĥama'iin Masnū nin
015-028 پھر یاد کرو اُس موقع کو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ "میں سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے ایک بشر پیدا کر رہا ہوں
وَإِذْ قَ ا لَ رَ بُّكَ لِلْمَلاَئِكَةِ إِنِّ ي خَ الِق ٌ بَشَرا ً مِن ْ صَ لْصَ ا لٍ مِن ْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ
Fa'idh ā Sawwaytuhu Wa Nafakh tu Fī hi Min Rūĥī Faq a`ū Lahu Sājidī na
015-029 جب میں اُسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں تو تم سب اس کے آگے سجدے میں گر جانا"
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْ تُ فِي هِ مِن ْ رُوحِي فَقَ عُوا لَهُ سَاجِدِينَ
Fasajada A l-Malā 'ikatu Kulluhum 'Aj ma`ū na
015-030 چنانچہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا
فَسَجَدَ ا لْمَلاَئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْ مَعُونَ
'Illā 'Ib lī sa 'Abá 'An Yakū na Ma`a A s-Sājidī na
015-031 سوائے ابلیس کے کہ اُس نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا
إِلاَّ إِبْ لِي سَ أَبَى أَن ْ يَكُو نَ مَعَ ا ل سَّاجِدِينَ
Q ā la Yā 'Ib lī su Mā Laka 'Allā Takū na Ma`a A s-Sājidī na
015-032 ربنے پوچھا "اے ابلیس، تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا؟
قَ ا لَ يَا إِبْ لِي سُ مَا لَكَ أَلاَّ تَكُو نَ مَعَ ا ل سَّاجِدِينَ
Q ā la Lam 'Akun Li'sjuda Libash ar in Kh alaq tahu Min Ş alş ā lin Min Ĥama'iin Masnū nin
015-033 اس نے کہا "میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اِس بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے پیدا کیا ہے"
قَ ا لَ لَمْ أَكُن ْ لِأسْجُدَ لِبَشَرٍ خَ لَقْ تَهُ مِن ْ صَ لْصَ ا لٍ مِن ْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ
Q ā la Fākh ru j Minhā Fa'inn aka Ra jī mun
015-034 رب نے فرمایا "اچھا تو نکل جا یہاں سے کیونکہ تو مردود ہے
قَ ا لَ فَاخْ رُج ْ مِنْ هَا فَإِنَّ كَ رَ جِيمٌ
Wa 'Inn a `Alay ka A l-La`nata 'Ilá Yaw mi A d-Dī ni
015-035 اور اب روز جزا تک تجھ پر لعنت ہے"
وَإِنّ َ عَلَيْ كَ ا ل لَّعْنَةَ إِلَى يَوْ مِ ا ل دِّينِ
Q ā la Ra bbi Fa'an žir nī 'Ilá Yaw mi Yub `ath ū na
015-036 اُس نے عرض کیا "میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس روز تک کے لیے مہلت دے جبکہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے"
قَ ا لَ رَ بِّ فَأَنْ ظِ ر ْنِي إِلَى يَوْ مِ يُبْ عَثُونَ
Q ā la Fa'inn aka Mina A l-Mun žar ī na
015-037 فرمایا "اچھا، تجھے مہلت ہے
قَ ا لَ فَإِنَّ كَ مِنَ ا لْمُنْ ظَ ر ِينَ
'Ilá Yaw mi A l-Waq ti A l-Ma`lū mi
015-038 اُس دن تک جس کا وقت ہمیں معلوم ہے"
إِلَى يَوْ مِ ا لْوَقْ تِ ا لْمَعْلُومِ
Q ā la Ra bbi Bimā 'Agh waytanī La'uzayyinann a Lahum Fī A l-'Arđi Wa La'ugh wiyann ahum 'Aj ma`ī na
015-039 وہ بولا "میرے رب، جیسا تو نے مجھے بہکایا اُسی طرح اب میں زمین میں اِن کے لیے دل فریبیاں پیدا کر کے اِن سب کو بہکا دوں گا
قَ ا لَ رَ بِّ بِمَا أَغْ وَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنّ َ لَهُمْ فِي ا لأَرْضِ وَلَأُغْ وِيَنَّ هُمْ أَجْ مَعِينَ
'Illā `Ibādaka Minhumu A l-Mukh laş ī na
015-040 سوائے تیرے اُن بندوں کے جنہیں تو نے اِن میں سے خالص کر لیا ہو"
إِلاَّ عِبَادَكَ مِنْ هُمُ ا لْمُخْ لَصِ ينَ
Q ā la Hādh ā Ş ir āţ un `Alay ya Mustaq ī mun
015-041 فرمایا "یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے
قَ ا لَ هَذَا صِ رَ ا طٌ عَلَيَّ مُسْتَقِ يمٌ
'Inn a `Ibādī Lay sa Laka `Alayhim Sulţ ā nun 'Illā Mani A ttaba`aka Mina A l-Gh āwī na
015-042 بے شک، جو میرے حقیقی بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں
إِنّ َ عِبَادِي لَيْ سَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَ ا نٌ إِلاَّ مَنِ ا تَّبَعَكَ مِنَ ا لْغَ اوِينَ
Wa 'Inn a Jahann ama Lamaw`iduhum 'Aj ma`ī na
015-043 اور ان سب کے لیے جہنم کی وعید ہے"
وَإِنّ َ جَهَنَّ مَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْ مَعِينَ
Lahā Sab `atu 'Ab wā bin Likulli Bā bin Minhum Juz'un Maq sū mun
015-044 یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُنمیں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے
لَهَا سَبْ عَةُ أَبْ وَا بٍ لِكُلِّ بَا بٍ مِنْ هُمْ جُزْءٌ مَقْ سُومٌ
'Inn a A l-Muttaq ī na Fī Jann ā tin Wa `Uyū nin
015-045 بخلاف اِس کے متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے
إِنّ َ ا لْمُتَّقِ ي نَ فِي جَنّ َا تٍ وَعُيُونٍ
A d kh ulūhā Bisalā min 'Āminī na
015-046 اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر
ا د ْخُ لُوهَا بِسَلاَمٍ آمِنِينَ
Wa Naza`nā Mā Fī Ş udūr ihim Min Gh illin 'Ikh wānāan `Alá Suru r in Mutaq ābilī na
015-047 اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہوگی اسے ہم نکال دیں گے، وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُ دُور ِهِمْ مِن ْ غِ لٍّ إِخْ وَاناً عَلَى سُرُرٍ مُتَقَ ابِلِينَ
Lā Yamassuhum Fīhā Naş abun Wa Mā Hum Minhā Bimukh ra jī na
015-048 اُنہیں نہ وہاں کسی مشقت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے
لاَ يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَ بٌ وَمَا هُمْ مِنْ هَا بِمُخْ رَ جِينَ
Nabbi' `Ibādī 'Ann ī 'Anā A l-Gh afū ru A r-Ra ĥī mu
015-049 اے نبیؐ، میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت درگزر کرنے والا اور رحیم ہوں
نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّ ي أَنَا ا لْغَ فُو رُ ا ل رَّ حِيمُ
Wa 'Ann a `Adh ābī Huwa A l-`Adh ā bu A l-'Alī mu
015-050 مگر اِس کے ساتھ میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہے
وَأَنّ َ عَذَابِي هُوَ ا لْعَذَا بُ ا لأَلِيمُ
Wa Nabbi'hum `An Đ ay fi 'Ib rā hī ma
015-051 اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤ
وَنَبِّئْهُمْ عَن ْ ضَ يْ فِ إِبْ رَ اهِيمَ
'Idh Dakh alū `Alay hi Faq ālū Salāmāan Q ā la 'Inn ā Min kum Wajilū na
015-052 جب وہ آئے اُس کے ہاں اور کہا "سلام ہو تم پر،" تو اُس نے کہا "ہمیں تم سے ڈر لگتا ہے"
إِذْ دَخَ لُوا عَلَيْ هِ فَقَ الُوا سَلاَما ً قَ ا لَ إِنَّ ا مِنْ كُمْ وَجِلُونَ
Q ālū Lā Tawjal 'Inn ā Nubash sh iru ka Bigh ulā min `Alī min
015-053 اُنہوں نے جواب دیا "ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں"
قَ الُوا لاَ تَوْجَلْ إِنَّ ا نُبَشِّرُكَ بِغُ لاَمٍ عَلِيمٍ
Q ā la 'Abash sh artumūnī `Alá 'An Massaniya A l-Kibaru Fabima Tubash sh irū na
015-054 ابراہیمؑ نے کہا "کیا تم اِس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو؟"
قَ ا لَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَى أَن ْ مَسَّنِيَ ا لْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ
Q ālū Bash sh arnā ka Bil-Ĥaq q i Falā Takun Mina A l-Q āniţ ī na
015-055 اُنہوں نے جواب دیا "ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں، تم مایوس نہ ہو"
قَ الُوا بَشَّرْنَا كَ بِا لْحَقِّ فَلاَ تَكُن ْ مِنَ ا لْقَ انِطِ ينَ
Q ā la Wa Man Yaq naţ u Min Ra ĥmati Ra bbihi~ 'Illā A đ-Đ ā llū na
015-056 ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگہی ہوا کرتے ہیں"
قَ ا لَ وَمَن ْ يَقْ نَطُ مِن ْ رَ حْمَةِ رَ بِّهِ إِلاَّ ا ل ضَّ ا لُّونَ
Q ā la Famā Kh aţ bukum 'Ayyuhā A l-Mursalū na
015-057 پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟"
قَ ا لَ فَمَا خَ طْ بُكُمْ أَيُّهَا ا لْمُرْسَلُونَ
Q ālū 'Inn ā 'Ursilnā 'Ilá Q aw min Muj r imī na
015-058 وہ بولے، "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
قَ الُو ا إِنَّ ا أُرْسِلْنَا إِلَى قَ وْ مٍ مُجْ ر ِمِينَ
'Illā 'Ā la Lūţ in 'Inn ā Lamunajjūhum 'Aj ma`ī na
015-059 صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے
إِلاَّ آلَ لُو ط ٍ إِنَّ ا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْ مَعِينَ
'Illā A m ra 'atahu Q addarnā ۙ 'Inn ahā Lamina A l-Gh ābir ī na
015-060 سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"
إِلاَّ ا مْرَ أَتَهُ قَ دَّرْنَا ۙ إِنَّ هَا لَمِنَ ا لْغَ ابِر ِينَ
Falamm ā Jā 'a 'Ā la Lūţ in A l-Mursalū na
015-061 پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے
فَلَمَّ ا جَا ءَ آلَ لُو ط ٍ ا لْمُرْسَلُونَ
Q ā la 'Inn akum Q aw mun Mun karū na
015-062 تو اُس نے کہا "آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں"
قَ ا لَ إِنَّ كُمْ قَ وْ مٌ مُنْ كَرُونَ
Q ālū Bal Ji'nā ka Bimā Kānū Fī hi Yam tarū na
015-063 اُنہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کر رہے تھے
قَ الُوا بَلْ جِئْنَا كَ بِمَا كَانُوا فِي هِ يَمْتَرُونَ
Wa 'Ataynā ka Bil-Ĥaq q i Wa 'Inn ā Laş ādiq ū na
015-064 ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیں
وَأَتَيْنَا كَ بِا لْحَقِّ وَإِنَّ ا لَصَ ادِقُ ونَ
Fa'asr i Bi'ahlika Biq iţ `in Mina A l-Lay li Wa A ttabi` 'Ad bāra hum Wa Lā Yaltafit Min kum 'Aĥadun Wa A m đū Ĥay th u Tu'umarū na
015-065 لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے بس سیدھے چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے"
فَأَسْر ِ بِأَهْلِكَ بِقِ طْ عٍ مِنَ ا ل لَّيْ لِ وَا تَّبِعْ أَد ْبَارَ هُمْ وَلاَ يَلْتَفِتْ مِنْ كُمْ أَحَدٌ وَا مْضُ وا حَيْ ثُ تُؤْمَرُونَ
Wa Q ađaynā 'Ilay hi Dh ālika A l-'Am ra 'Ann a Dābir a Hā 'uulā ' Maq ţ ū `un Muş biĥī na
015-066 اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی
وَقَ ضَ يْنَا إِلَيْ هِ ذَلِكَ ا لأَمْرَ أَنّ َ دَابِر َ هَا ؤُلاَء مَقْ طُ و عٌ مُصْ بِحِينَ
Wa Jā 'a 'Ahlu A l-Madīnati Yastab sh irū na
015-067 اتنے میں شہر کے لوگ خوشی کے مارے بے تاب ہو کر لوطؑ کے گھر چڑھ آئے
وَجَا ءَ أَهْلُ ا لْمَدِينَةِ يَسْتَبْ شِرُونَ
Q ā la 'Inn a Hā 'uulā ' Đ ayfī Falā Tafđaĥū ni
015-068 لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میریفضیحت نہ کرو
قَ ا لَ إِنّ َ هَا ؤُلاَء ضَ يْفِي فَلاَ تَفْضَ حُونِ
Wa A ttaq ū A ll aha Wa Lā Tukh zū ni
015-069 اللہ سے ڈرو، مجھے رسوا نہ کرو"
وَاتَّقُ وا ا للَّ هَ وَلاَ تُخْ زُونِ
Q ālū 'Awalam Nanhaka `Ani A l-`Ālamī na
015-070 وہ بولے "کیا ہم بارہا تمہیں منع نہیں کر چکے ہیں کہ دنیا بھر کے ٹھیکے دار نہ بنو؟"
قَ الُو ا أَوَلَمْ نَنْ هَكَ عَنِ ا لْعَالَمِينَ
Q ā la Hā 'uulā ' Banātī 'In Kun tum Fā`ilī na
015-071 لوطؑ نے عاجز ہو کر کہا "اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!"
قَ ا لَ هَا ؤُلاَء بَنَاتِي إِن ْ كُنْ تُمْ فَاعِلِينَ
La`am ru ka 'Inn ahum Lafī Sakra tihim Ya`mahū na
015-072 تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے
لَعَمْرُكَ إِنَّ هُمْ لَفِي سَكْرَ تِهِمْ يَعْمَهُونَ
Fa'akh adh at/humu A ş -Ş ayĥatu Mush r iq ī na
015-073 آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا
فَأَخَ ذَتْهُمُ ا ل صَّ يْحَةُ مُشْر ِقِ ينَ
Faja`alnā `Āliyahā Sāfilahā Wa 'Am ţ arnā `Alayhim Ĥijāra tan Min Sijjī lin
015-074 اور ہم نے اُس بستی کو تل پٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی
فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَ رْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَ ة ً مِن ْ سِجِّيلٍ
'Inn a Fī Dh ālika La'ā yā tin Lilmutawassimī na
015-075 اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں
إِنّ َ فِي ذَلِكَ لَآيَا تٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ
Wa 'Inn ahā Labisabī lin Muq ī min
015-076 اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا) گزرگاہ عام پر واقع ہے
وَإِنَّ هَا لَبِسَبِي لٍ مُقِ يمٍ
'Inn a Fī Dh ālika La'ā yatan Lilmu'uminī na
015-077 اُس میں سامان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو صاحب ایمان ہیں
إِنّ َ فِي ذَلِكَ لَآيَة ً لِلْمُؤْمِنِينَ
Wa 'In Kā na 'Aş ĥā bu A l-'Aykati Lažālimī na
015-078 اور ایکہ والے ظالم تھے
وَإِن ْ كَا نَ أَصْ حَا بُ ا لأَيْكَةِ لَظَ الِمِينَ
Fān taq am nā Minhum Wa 'Inn ahumā Labi'imā min Mubī nin
015-079 تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور اِن دونوں قوموں کے اجڑے ہوئے علاقے کھلے راستے پر واقع ہیں
فَانْ تَقَ مْنَا مِنْ هُمْ وَإِنَّ هُمَا لَبِإِمَا مٍ مُبِينٍ
Wa Laq ad Kadh dh aba 'Aş ĥā bu A l-Ĥij r i A l-Mursalī na
015-080 حجر کے لوگ بھی رسولوں کی تکذیب کر چکے ہیں
وَلَقَ د ْ كَذَّبَ أَصْ حَا بُ ا لْحِجْ ر ِ ا لْمُرْسَلِينَ
Wa 'Ātaynāhum 'Āyātinā Fakānū `Anhā Mu`r iđī na
015-081 ہم نے اپنی آیات اُن کے پاس بھیجیں، اپنی نشانیاں اُن کو دکھائیں، مگر وہ سب کو نظر انداز ہی کرتے رہے
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْ هَا مُعْر ِضِ ينَ
Wa Kānū Yanĥitū na Mina A l-Jibā li Buyūtāan 'Āminī na
015-082 وہ پہاڑ تراشتراش کر مکان بناتے تھے اور اپنی جگہ بالکل بے خوف اور مطمئن تھے
وَكَانُوا يَنْ حِتُو نَ مِنَ ا لْجِبَا لِ بُيُوتا ً آمِنِينَ
Fa'akh adh at/humu A ş -Ş ayĥatu Muş biĥī na
015-083 آخرکار ایک زبردست دھماکے نے اُن کو صبح ہوتے آ لیا
فَأَخَ ذَتْهُمُ ا ل صَّ يْحَةُ مُصْ بِحِينَ
Famā 'Agh ná `Anhum Mā Kānū Yaksibū na
015-084 اور اُن کی کمائی اُن کے کچھ کام نہ آئی
فَمَا أَغْ نَى عَنْ هُمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
Wa Mā Kh alaq nā A s-Samāwā ti Wa A l-'Arđa Wa Mā Baynahumā 'Illā Bil-Ĥaq q i ۗ Wa 'Inn a A s-Sā`ata La'ā tiyatun ۖ Fāş faĥi A ş -Ş afĥa A l-Jamī la
015-085 ہم نے زمین اور آسمان کو اور ان کی سب موجودات کو حق کے سوا کسی اور بنیاد پر خلق نہیں کیا ہے، اور فیصلے کی گھڑی یقیناً آنے والی ہے، پس اے محمدؐ، تم (اِن لوگوں کی بیہودگیوں پر) شریفانہ درگزر سے کام لو
وَمَا خَ لَقْ نَا ا ل سَّمَاوَا تِ وَا لأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلاَّ بِا لْحَقِّ ۗ وَإِنّ َ ا ل سَّاعَةَ لَآتِيَةٌ ۖ فَاصْ فَحِ ا ل صَّ فْحَ ا لْجَمِيلَ
'Inn a Ra bbaka Huwa A l-Kh allā q u A l-`Alī mu
015-086 یقیناً تمہارا رب سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہے
إِنّ َ رَ بَّكَ هُوَ ا لْخَ لاَّقُ ا لْعَلِيمُ
Wa Laq ad 'Ātaynā ka Sab `āan Mina A l-Math ānī Wa A l-Q ur'ā na A l-`Ažī ma
015-087 ہم نے تم کو سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں، اور تمہیں قرآن عظیم عطا کیا ہے
وَلَقَ د ْ آتَيْنَا كَ سَبْ عا ً مِنَ ا لْمَثَانِي وَا لْقُ رْآنَ ا لْعَظِ يمَ
Lā Tamuddann a `Aynay ka 'Ilá Mā Matta`nā Bihi~ 'Azwājāan Minhum Wa Lā Taĥzan `Alayhim Wa A kh fiđ Janāĥaka Lilmu'uminī na
015-088 تم اُس متاع دنیا کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھو جو ہم نے اِن میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے، اور نہ اِن کے حال پر اپنا دل کڑھاؤ انہیں چھوڑ کر ایمان لانے والوں کی طرف جھکو
لاَ تَمُدَّنّ َ عَيْنَيْ كَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجا ً مِنْ هُمْ وَلاَ تَحْزَن ْ عَلَيْهِمْ وَا خْ فِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ
Wa Q ul 'Inn ī 'Anā A n -Nadh ī r u A l-Mubī nu
015-089 اور (نہ ماننے والوں سے) کہہ دو کہ میں تو صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں
وَقُ لْ إِنِّ ي أَنَا ا ل نَّ ذِي رُ ا لْمُبِينُ
Kamā 'An zalnā `Alá A l-Muq tasimī na
015-090 یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھی
كَمَا أَنْ زَلْنَا عَلَى ا لْمُقْ تَسِمِينَ
Al-Ladh ī na Ja`alū A l-Q ur'ā na `Iđī na
015-091 جنہوں نے اپنے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ہے
ا لَّذِي نَ جَعَلُوا ا لْقُ رْآنَ عِضِ ينَ
Fawara bbika Lanas'alann ahum 'Aj ma`ī na
015-092 تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے
فَوَرَ بِّكَ لَنَسْأَلَنَّ هُمْ أَجْ مَعِينَ
`Amm ā Kānū Ya`malū na
015-093 کہ تم کیا کرتےرہے ہو
عَمَّ ا كَانُوا يَعْمَلُونَ
Fāş da` Bimā Tu'umaru Wa 'A`r iđ `Ani A l-Mush r ikī na
015-094 پس اے نبیؐ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے، اُسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو
فَاصْ دَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْر ِضْ عَنِ ا لْمُشْر ِكِينَ
'Inn ā Kafaynā ka A l-Mustahzi'ī na
015-095 تمہاری طرف سے ہم اُن مذاق اڑانے والوں کی خبر لینے کے لیے کافی ہیں
إِنَّ ا كَفَيْنَا كَ ا لْمُسْتَهْزِئِ ينَ
Al-Ladh ī na Yaj `alū na Ma`a A ll āhi 'Ilahāan 'Ākh ara ۚ Fasaw fa Ya`lamū na
015-096 جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا قرار دیتے ہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
ا لَّذِي نَ يَجْ عَلُو نَ مَعَ ا للَّ هِ إِلَها ً آخَ رَ ۚ فَسَوْ فَ يَعْلَمُونَ
Wa Laq ad Na`lamu 'Ann aka Yađī q u Ş ad ru ka Bimā Yaq ūlū na
015-097 ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ تم پر بناتے ہیں ان سے تمہارے دل کو سخت کوفت ہوتی ہے
وَلَقَ د ْ نَعْلَمُ أَنَّ كَ يَضِ ي قُ صَ د ْرُكَ بِمَا يَقُ ولُونَ
Fasabbiĥ Biĥam di Ra bbika Wa Kun Mina A s-Sājidī na
015-098 اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اس کی جناب میں سجدہ بجا لاؤ
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَ بِّكَ وَكُن ْ مِنَ ا ل سَّاجِدِينَ
Wa A `bud Ra bbaka Ĥattá Ya'tiyaka A l-Yaq ī nu
015-099 اور اُس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے
وَاعْبُد ْ رَ بَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ ا لْيَقِ ينُ
Toggle thick letters. Most people make the mistake of thickening thin letters in the words that have other (highlighted) thick letter Toggle to highlight thick letters خصضغطقظ رَ